• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

زومیٹو میں ایل آئی سی کی سرمایہ کاری متوقع

Updated: July 13, 2021, 11:57 AM IST | Agency | New Delhi

ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ لینے کیلئے جلد ہی ایل آئی سی کے ماہرین کےپینل کی ایک میٹنگ کا انعقادکیا جائے گا

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی’ زومیٹو‘ کا آئی پی او بازار میں پیش ہونے سے قبل ہی سرخیوں میں رہا ہے۔ اب  دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی سرکاری انشورنس کمپنی’ لائف کارپوریشن آف انڈیا( ایل آئی سی ) بھی اس آئی پی او میں بولی لگا کر سرمایہ کاری کرسکتی ہے۔  ایل آئی سی عام طور سرکاری نجکاری کے منصوب کے تحت ہی بازار میں درج کمپنیوں میں خریداری کرتی ہے ۔ اب یہ  پہلی بار ہے کہ ایل آئی کسی پرائیویٹ کمپنی کے ایشو میں دلچسپی لے رہی ہے۔    دیگر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ زومیٹو  کے آئی پی او  کے معاملےکے منصوبے پر حتمی فیصلہ لینے کیلئے جلد ہی ایل آئی سی کے ماہرین  کےپینل کی ایک میٹنگ  کا انعقاد کیا جائےگا۔ حالانکہ اس معاملے پر تادم تحریر ایل آئی سی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔  واضح رہےکہ کورونا کی وبا کے دور کی پابندیوں کے ایام میں ملک بھر میں بیشتر آ ن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنیوںکے کاروبار میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ان میں’ زومیٹو‘ کمپنی ملک کی سب بڑی آن لائن فوڈ آرڈرنگ پلیٹ فارم کے طور پر ابھر ی ہے۔ جنوری میں کمپنی کی بازار مالیت جہاں تقریباً۵ء۴؍ ملین ڈالر درج کی گئی تھی وہ  جون میں بڑھ کر۸؍ بلین ڈالر سے زیادہ تک سطح پر پہنچ گئی ہے۔
  اب کمپنی اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کیلئے  مزید ریسٹورنٹس، ڈیلیوری پارٹنرس اور سرمایہ کاروں کو اپنے ساتھ لانے کیلئے کوشاں ہیں۔اس کیلئے  زو میٹو نے آئی پی  اوکے ذریعے۹۳۷۵؍ کروڑ روپے کی رقم اکٹھا کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔ اگر کمپنی   اتنے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب  ہوجاتی ہے تو یہ ایسا کارنامہ انجام دینے والی ملک کی پہلی آن لائن یونیکورن کمپنی ہو جائے گی۔ زومیٹو کا آئی پی او ۱۴؍ جولائی  سے ۱۶؍ جولائی تک کھلا رہے گا۔ ذرائع کے مطابق  کمپنی نے اس کاایشو پرائس ۷۲ سے ۷۶؍ روپے تک طے کیا ہے۔اس میں شیئر کی فیس ویلیو ایک روپے ہوگی اور ۳۷۵؍ کروڑ روپے کے  نئے شیئرز  بھی جاری ہونگے۔ اس کی موجودہ پروموٹر’ انفارمیشن ایج انڈیا‘ حصص کو ’آفر فار سیل‘ کے طور پر فروخت کرے گی۔
 اس سے قبل منی کنٹرول کو انٹرویو دیتے ہوئے’ کیپٹل وایا گلوبل ریسرچ ‘کے ماہر گورو گرگ نے کہا تھا زومیٹو کا آئی پی او۳۰؍ سے ۳۵؍ فیصد کے پریمیم میں درج ہوسکتا ہے لیکن کمپنی  کو اس کیلئے  کچھ چیلنجز کا بھی  سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اسے’ سویگی‘ جیسے مضبوط مخالف کا سامنا کرنا  ہوگا۔ اس کے علاوہ  ریستورانوں کے ساتھ ڈسکائونٹ  دیئے جانے   کا تنازع بھی  اس پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔  مختلف ذرائع کے مطابق  زومیٹو کے اتنے بڑے آئی پی او  پر کچھ تجارتی حلقوںنے اپنے خدشات کا بھی اظہارکیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو کمپنی محض صارفین کے آرڈرز کی بنا پر انہیں مختلفہوٹلوں اور  دکانوں سے اشیاء فراہم کرتی ہے۔ اس پراتنا بڑا دائو لگانا مشکل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK