• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

لیلاوتی اسپتال کا ممبئی میں۳۰۰؍ بیڈ کا کینسرکیئرانسٹی ٹیوٹ بنانے کیلئے امریکہ کے مایو کلینک سےمعاہدہ

Updated: January 25, 2025, 1:20 PM IST | Agency | Mumbai

پی ٹی آئی کے مطابق لیلاوتی اسپتال نے ممبئی میں۳۰۰؍ بستروں پر مشتمل کینسر کیئر انسٹی ٹیوٹ، گاندھی نگر، گجرات میں گفٹ سٹی میں ایک سپتال اور ایک جامع نرسنگ ایکسیلنس پروگرام کے قیام کے لیے مایو کلینک  امریکہ  کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدہ  کا اعلان کیا ہے۔

Eknath Shinde also participated in the Lilavati Hospital program. Photo: INN
لیلاوتی اسپتال کے پروگرام میں ایکناتھ شندے بھی شریک ہوئے۔ تصویر: آئی این این

پی ٹی آئی کے مطابق لیلاوتی اسپتال نے ممبئی میں۳۰۰؍ بستروں پر مشتمل کینسر کیئر انسٹی ٹیوٹ، گاندھی نگر، گجرات میں گفٹ سٹی میں ایک سپتال اور ایک جامع نرسنگ ایکسیلنس پروگرام کے قیام کے لیے مایو کلینک  امریکہ  کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدہ  کا اعلان کیا ہے۔
 مہاراشٹر حکومت نے باندرہ میں ایک پرائیویٹ اسپتال کے قریب کینسر کیئر انسٹی ٹیوٹ کے لیے زمین الاٹ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ لیلاوتی اسپتال کے مستقل ٹرسٹی پرشانت مہتا نے بدھ کو کہا کہ حصول کا عمل اپنے آخری مراحل میں ہے۔  انہوں نے مزید کہاکہ ’’کینسر کیئر انسٹی ٹیوٹ، ممبئی کے باندرہ میں لیلاوتی اسپتال کے قریب۸۰۰؍  کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا، ریاستی حکومت کی طرف سے رعایتی شرح پر الاٹ کیا جائے گا اور یہ معاہدہ تقریباً آخری مرحلے میں ہے۔ اس میں۳۰۰؍ بستر ہوں گے اور اس میں دو وقف اسٹاف ہوں گے جو کہ اس سال میں شروع ہونے کی امید ہے، اس پروجیکٹ کے لیے فنڈس عطیات اور بینکوں کے ذریعے جمع کئے  جائیں گے۔ ‘‘
  کینسر  کیئر انسٹی ٹیوٹ  صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد، محققین اور معاون عملے کے لیے ۵؍ہزار  سے ۶؍ہزار روزگار کے مواقع پیدا کر ے گا۔ لیلاوتی اسپتال کے مستقل ٹرسٹی راجیش مہتا نے کہاکہ ’’گفٹ سٹی پروجیکٹ مایو کلینک کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے۔ ۵۰۰؍ کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا مقصد ہندوستانی صحت کی دیکھ بھال کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔‘‘  انہوں نے یہ بھی کہا کہ توقع ہے کہ یہ سہولت دسمبر۲۰۲۵ء تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK