• Tue, 21 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہاراشٹر کے تمام ۳۶؍اضلاع کے نگراں وزراکی فہرست جاری

Updated: January 20, 2025, 11:09 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

رائےگڑھ کا نگراں  وزیر نہ بنائے جانے پر شندے سینا کے ایم ایل اے بھرت گوگولے کے حامیوں  میں  ناراضگی، والمیک کراڈ کے معاملے کے سبب دھننجئے منڈے کو نگراں وزیر کے عہدے سے دور رکھا گیا۔

Deputy Chief Ministers Ajit Pawar, Eknath Shinde and Chief Minister Farnborough. Photo: INN.
نائب وزرائے اعلیٰ اجیت پوار، ایکناتھ شندے اور وزیراعلیٰ فرنویس۔ تصویر: آئی این این۔

طویل انتظار کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست کے ۳۶؍ اضلاع کے نگراں وزیروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ سنیچر کو جاری کردہ اس فہرست کےمطابق وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور ایڈوکیٹ اشیش جیسوال(جوائنٹ نگراں ) کو گڈچرولی کا نگراں  وزیربنایا گیا ہے۔ جبکہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو ممبئی شہر اور تھانے، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو پونے اور بیڑ ضلعوں کا جبکہ ممبئی مضافات ضلع کے نگراں وزیر آشیش شیلار اور منگل پربھات لودھا دونوں کو بنایا گیا ہے۔ اس بارکئی لوگوں کے نام حذف کر دئیے گئے ہیں۔ سنتوش دیشمکھ کیس میں دھننجے منڈے کے قریبی ساتھی والمیک کراڈ کا نام سامنے آنے کے بعد اجیت پوار نے دھننجے منڈے کو نگراں  وزیر کے عہدے سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی نئے چہروں کو انچارج وزراء کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ 
دیگر وزیر وں کو جن اضلاع کا نگرا ں وزیر بنایا گیا ہے ان میں چندر شیکھر باونکولے کو ناگپور اور امراؤتی، رادھا کرشن وکھے پاٹل کو اہلیہ نگر، حسن مشرف کو واشم، چندرکانت پاٹل کو سانگلی، گریش مہاجن کو ناسک، پالگھر گنیش نائک، جلگاؤں گلاب راؤ پاٹل، ایوت محل سنجے راٹھوڑ، رتنا گیری ادے سامنت، دھولیہ سنجے کمار راول، جالنہ پنکجا منڈے، ناندیڑاتل ساوے، چندر پور ڈاکٹر اشکو اوئیکے، ستارا شمبھو راج دیسائی، رائے گڑھ آدیتی تٹکرے، لاتور شیویندر سنہ بھوسلے، نندور بار ایڈوکیٹ مانک راؤ کوکاٹے، شولا پور جے کمار گورے، ہنگولی نرہری جرواڑ، بھنڈرا سنجے ساوکرے، اورنگ آباد(چھترپتی سنبھا جی نگر) سنجے شیرساٹھ، بلڈانہ مکرند جادھو(پاٹل)، سندھو درگ نتیش رانے، آکولہ آکاش فونڈکر ، گوندیا بابا صاحب پاٹل، کولہا پور ضلع پرکاش امبیٹکر اور مادھوری مِساڑ دونوں کو ان کے علاوہ وردھا ڈاکٹر پنکج بھویئر اور پربھنی ضلع کی نگراں وزیر میکھنا سرکورے بورڈیکر کو مقرر کیا گیا ہے۔ اے بی پی ماجھا کی رپورٹ کے مطابق رائےگڑھ کا نگراں  وزیر شندے سینا کے ایم ایل اے بھرت گوگولے کو نہ بنائے جانے پر ان کے حامی ناراض ہیں اور۳۲؍کارکنان نے استعفیٰ  دے دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK