• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لوک سبھا نتائج: انڈیا بلاک کی شاندار کارکردگی، این ڈی اے ۴۰۰؍ پار نہ کرسکی

Updated: June 04, 2024, 10:40 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

لوک سبھا انتخابات ۲۰۲۴ء کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے نے ۲۷۲؍ کا ہندسہ پار کرلیا ہے اور اسے کل ۲۹۲؍ سیٹیں ملی ہیں۔ تاہم، ایگزٹ پول کے نتائج کے برعکس انڈیا اتحاد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۲۳۲؍ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

Rahul Gandhi and Priyanka Gandhi at the Congress headquarters. Photo: PTI
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کانگریس ہیڈکوارٹرس میں۔ تصویر: پی ٹی آئی

۱۰؍ بجکر ۳۷؍ منٹ

مجموعی صورتحال
این ڈی اے: 292
انڈیا بلاک: 232
دیگر: 19

پارٹیوں کے اعدادوشمار
بی جے پی: 240
کانگریس: 99
سماجوادی پارٹی: 37
ترنمول کانگریس: 29
ڈی ایم کے: 22
ٹی ڈی پی: 16
جنتا دل (یو): 12
آر جے ڈی: 4
عام آدمی پارٹی: 3

مہاراشٹر
شیو سینا (یو بی ٹی): 9
شیو سینا (شندے): 7
این سی پی (اجیت پوار): 1
این سی پی (شرد پوار): 7

۲۵؍ مسلم امیدوار فاتح
امسال لوک سبھا انتخابات میں ۷۸؍ مسلم امیداوار تھے جن میں سے ۲۵؍ جیت گئے ہیں۔ 
(۱) یوسف پٹھان: برہام پور (مغربی بنگال)، ٹی ایم سی
(۲) عمران مسعود: سہارنپور (یوپی)، کانگریس
(۳) اقرا چودھری: کیرانہ (یوپی)، سماجوادی پارٹی
(۴) افضال انصاری: غازی پور (ایم پی)، سماجوادی پارٹی
(۵)اسد الدین اویسی: حیدرآباد (تلنگانہ)، ایم آئی ایم
(۶) محمد حنیفہ جان، لداخ ، آزاد امیدوار
(۷) عبدا الراشد شیخ، بارہ مولہ (کشمیر)، آزاد امیدوار
(۸) محب اللہ: رامپور (یو پی)،سماجوادی پارٹی
(۹) ضیاء الرحمٰن: سنبھل (یوپی)، سماجوادی پارٹی 
(۱۰) میاں الطاف احمد: اننت ناگ (کشمیر)، جے اینڈ کے این سی
(۱۱) آغا سید روح اللہ مہدی: سری نگر (کشمیر)، جے اینڈ کے این سی
(۱۲) خلیل الرحمٰن: جنگی پور (مغربی بنگال)
(۱۳) ابوطاہر خان: مرشد آباد (مغربی بنگال)
(۱۴) شیخ نورالاسلام: بصیرحت مغربی بنگال)
(۱۵) ساجدہ احمد: اولوبیریا (مغربی بنگال)
(۱۶) عشا خان چودھری: مالداہ دکشن (مغربی بنگال)
(۱۷) محمد جاوید: کشن گنج (بہار)
(۱۸) رقیب الحسین: دہبری (آسام)
(۱۹) حافظ رشید احمد چودھری: کریم گنج (آسام)
(۲۰) منصور علی خان: بنگلور سینٹرل (کرناٹک)
(۲۱) شفیع پرمبیل: واڈاکرا (کیرالا)
(۲۲) محمد بشیر: ملاپورم (کیرالا)
(۲۳) ڈاکٹر ایم پی عبدالصمد صمدانی، پونئی (کیرالا)
(۲۴) محمد حمید اللہ سعید: لکش و دیپ 
(۲۵) نواسکانی کے: رمناتھاپورم (تمل ناڈو)

امیٹھی کا حال

۷؍ بجکر ۵۴؍ منٹ

مجموعی صورتحال
این ڈی اے: 291
انڈیا بلاک: 233
دیگر: 19

پارٹیوں کے اعدادوشمار
بی جے پی: 240
کانگریس: 99
سماجوادی پارٹی: 37
ترنمول کانگریس: 29
ڈی ایم کے: 22
ٹی ڈی پی: 16
جنتا دل (یو): 12
آر جے ڈی: 4
عام آدمی پارٹی: 3

مہاراشٹر
شیو سینا (یو بی ٹی): 10
شیو سینا (شندے): 6
این سی پی (اجیت پوار): 1
این سی پی (شرد پوار): 7

ایک بجکر ۴۲؍ منٹ

وارانسی، اترپردیش سے وزیر اعظم نریندر مودی ایک لاکھ سے زائد ووٹوں سے آگے ہیں۔
رائے بریلی، اترپردیش سےراہل گاندھی ۲؍ لاکھ ۲۰؍ ہزار سے زائد ووٹوں اور وائناڈ، کیرالا میں ۳؍ لاکھ سے زائد ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔
منڈی، ہماچل پردیش سے بی جے پی کی کنگنا رناوت ۷۳؍ ہزار سے زائد ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔
امراوتی، مہاراشٹر میں بی جے پی کی نونیت رانا ۹۴۰؍ ووٹوں سے آگے ہیں۔
امیٹھی، اترپردیش میں اسمرتی ایرانی، کے ایل شرما سے ۷۱؍ ہزار سے زائد ووٹوں سے پیچھے چل رہی ہیں۔
ہاسن، کرناٹک سے پرجول ریونا ۴۳؍ ہزار سے زائد ووٹوں سے پیچھے ہے۔

ووٹ شیئر کی صورتحال

ووٹ شیئر کی صورتحال

۱۲؍ بجکر ۲۴؍ منٹ
کانگریس ۱۰۰؍ سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جبکہ ۲۰۱۹ء میں اس نے محض ۵۲؍ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ ہندوستان ٹائمز کے مدیر سوکمار رنگاناتھن کا اندازہ ہے کہ این ڈی اے ۲۸۰؍ سے ۲۹۰؍ سیٹوں پر کامیاب ہوگی جبکہ انڈیا بلاک کو ۲۲۱؍ کے آس پاس سیٹیں ملیں گی۔ تاہم، کانگریس لیڈر سپریہ شرینیٹ پُر امید ہیں کہ انڈیا بالک کو ۲۹۵؍ سیٹیں ملیں گی۔ 

۱۱؍ بجکر ۵۸؍ منٹ
بی جے پی: ۲۳۵؍ سیٹوں پر آگے ہے جن میں سے ایک جیت چکی ہے۔
کانگریس: ۹۹؍ سیٹوں پر آگے ہے۔
سماجوادی پارٹی: ۳۵؍ سیٹوں پر آگے ہے۔
ترنمول کانگریس: ۳۱؍ سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔

۱۱؍ بجکر ۴۳؍ منٹ
وارانسی میں وزیر اعظم نریندر مودی ۳۴؍ ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

راہل گاندھی ۲؍ حلقوں سے انتخابات لڑ رہے ہیں:
وائناڈ میں کانگریسی لیڈر راہل گاندھی ۵۲؍ ہزار ووٹ سے آگے چل رہے ہیں۔
رائے بریلی میں راہل گاندھی ۱۶؍ ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔

امیٹھی میں بی جے پی کی امیدوار اسمرتی ایرانی ۱۰؍ ہزار ووٹوں سے پیچھے چل رہی ہیں جبکہ ان کے سامنے کھڑے کانگریس کے امیدوار کے ایل راہل آگے ہیں۔

۱۱؍ بجکر ۳۵؍ منٹ
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے اعدادوشمار کے مطابق بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے اور ۲۴۰؍ سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔
کانگریس ۹۷؍ سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔
سماجوادی پارٹی ۳۳؍ اور ترنمول کانگریس ۲۹؍ سیٹوں پر آگے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK