• Fri, 20 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جاپان زلزلہ: وجیمہ میں آتشزدگی، ۳؍ ہزار سے زائد گھروں میں بجلی منقطع

Updated: January 01, 2024, 2:54 PM IST | Tokyo

جاپان میں زلزلے کی وجہ سے ۶؍ گھر منہدم ہو گئے ہیں۔ جاپان کے شہر وجیمہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جبکہ ۳؍ ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ زلزلے کی وجہ سے اشی واکا کا ایک ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے جبکہ جاپانی ایئرلائنس اے این اے نے تویاما اور اشی واکا جانے والے طیارے واپس بلا لئے ہیں اور اشی واکا جانے والی کئی فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔

Cracks can be seen in the roads after the earthquake in Ishikawa. Photo: PTI
اشی کاوا میں زلزلے کے بعد سڑکوں میں دراڑ دیکھی جا سکتی ہے۔تصویر: پی ٹی آئی

اشی واکا کا ایک ایئرپورٹ بند
جاپانی ایئر لائن اے این اے نے اپنے تویاما اوراشی واکا جانے والے طیارے واپس بلا لئے ہیں۔ تاہم ، جاپانی ایئر لائنس نے نگاتا اور اشی واکا جانے والے اپنے کئی فلائٹس منسوخ بھی کئے ہیں۔ حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کےبعد اشی واکا کے ایک ایئر پورٹ کو بند بھی کیاگیاہے۔
زلزلے کے سبب ۶؍گھر منہدم 
جاپان کے ترجمان یوشیما ہایاشی نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے جاپان کے ۶؍ گھر منہدم ہو گئے ہیں اور لوگ ملبے تلے دبے ہیں۔ جاپان کے وجیمہ شہر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جبکہ ۳۰؍ ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ جاپان کی فوج نے بھی راحت رسانی اور سرچ آپریشن میں حصہ لیاہے۔ جاپانی میڈیا کی تصویروں میں آگ لگنے کے بعد افراتفری کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ اب تک اس علاقے میں درجنوں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیںجس کی وجہ سے لینڈسلائیڈ اور گھروں کے تباہ ہونےکے خدشات ہیں۔

آج زلزلے کے بعد جاپان کے کئی شہروں میں سونامی آ گئی ہے۔ کئی علاقوں میں سونامی کے ۵؍ میٹر تک بلند ہونے کے خدشات ہیں۔ جاپان نے مغربی علاقوں کیلئے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہی ہے۔ دوسری جانب، جنوبی  کوریا کی وزرات سلامتی نے مشرقی گانگوان صوبہ کے لوگوں سےاپیل کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔ اس ضمن میں جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے جاپان میں زلزلے کے جھٹکے بعد گانگوان صوبہ کے مشرقی ساحل پر سمندری لہروں کے بڑھنے کے خطرات ہیں۔ ایم ای اے نے جاپان کے زلزلے کے جھٹکے سے متاثرہونے والے افراد کیلئے ایمرجنسی رابطہ نمبر جاری کیا ہے۔ جاپان نے اشی کاوا اور تویاما کیلئے اگلے زلزلے کے جھٹکوں کی وارننگ جاری کی ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ۱۱؍ مارچ۲۰۱۱ء کے بعد پہلی مرتبہ سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔جاپان کے وزیر اعظم نے زلزلے کے جھٹکوں اور سونامی کی وارننگ کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی ہے۔ 

سونامی سے قبل زلزلہ

جاپان میں ۶ء۷؍شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے اورشہریوں کو انخلاء کا مشورہ دیا گیا ہے۔ این ایچ کے کے مطابق سونامی کے ساحلی علاقوں کومتاثر کرنے کا خدشہ ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات نے اشی کاوا، نیگاتااور تویاماکے ساحلی علاقوں کیلئے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔

کانسائی الیکٹرک پاؤر کے ترجمان نے کہا کہ ان کے نیوکلیئر پاؤر پلانٹس میںفی الحال کسی بھی قسم کی کوئی بے ضابطگی نہیں ہےلیکن کمپنی باریکی سے حالات کا جائزہ لے رہی ہے۔ قبل ازیں ۱۱؍ مارچ ۲۰۱۱ء کو شمال مشرقی جاپان میں زلزلےاور سونامی کے سبب فوکوشیما میں نیوکلیئر حادثہ پیش آیا تھا جبکہ کئی قصبے تباہ ہو گئے تھے۔ 

این ایچ کے کے مطابق زلزلے کی وجہ سے کئی سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ کئی گھروں کو بھی نقصان ہواہے۔ جاپان میں زلزلے کے بعد روس نے مغربی سخالن ساحلی علاقوں کیلئے سنامی کا الرٹ جاری کیا ہے۔ جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے زلزلے کے بعد متاثرہ مقامات میں رہائش پذیر لوگوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہےجبکہ حکومتی ترجمان نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ مزید ممکنہ زلزلے کیلئے خود کو تیار رکھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK