یہاں ٹھاکرپاڑہ علاقے میں پیر کی شب ایک کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد ۶؍ویں منزلے سےپھینک کرقتل کرنے والے ملزم آصف منصوری(۲۰) کے خلاف علاقے میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے
EPAPER
Updated: April 10, 2025, 10:00 AM IST | Mumbai
یہاں ٹھاکرپاڑہ علاقے میں پیر کی شب ایک کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد ۶؍ویں منزلے سےپھینک کرقتل کرنے والے ملزم آصف منصوری(۲۰) کے خلاف علاقے میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے
یہاں ٹھاکرپاڑہ علاقے میں پیر کی شب ایک کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد ۶؍ویں منزلے سےپھینک کرقتل کرنے والے ملزم آصف منصوری(۲۰) کے خلاف علاقے میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔حالانکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیاہے لیکن مقامی افراد خصوصاً خواتین مطالبہ کر رہی ہیں کہ صرف آصف ہی نہیں بلکہ اس واردات میںجتنے بھی افراد ملوث ہیں، ان سبھی کو پھانسی کی سزا دی جائے اور اگر پولیس یہ سزا نہیں دلواسکتی تو پھر اسے عوام کے سپرد کیاجائے۔بدھ کو جب نمائندۂ انقلاب جائے وقوع پر پہنچا تو بلڈنگ کے آس پاس بھی خواتین کا چھوٹا چھوٹا گروپ اسی واقعہ کےبارے میں بات چیت کر رہا تھا اور سوال کر رہا تھا کہ کیا اب بیٹیاں ممبرا میں محفوظ ہیں؟
اس واردات پرسیاست بھی تیز ہو گئی ہے اور بجرنگ دل ، بی جے پی اور اسی طرح کی دیگر جماعتوں کی جانب سے ممبرا پولیس اسٹیشن پر مورچہ لے جانے کا سلسلہ منگل کی شب سے جاری تھا۔ چونکہ ملزم نشہ کا عادی بھی بتایاجارہا ہےاور جس شردھا پراپتی ٹاور میں یہ واردات ہوئی، اس کے آس پاس چرسی اور نشہ کےعادی افراد نشہ کرتے رہتے ہیں ، اس لئے مقامی افراد کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ان نشہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ مکینوں نے یہ بھی الزام لگایا ہےکہ متعدد مرتبہ پولیس کو شکایت کرنے کےباوجود نشہ کے عادی افراد کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
ممبرا کے سینئر پولیس انسپکٹر انل شندے نے مظاہرین کو یقین دلایا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلانے کی پوری کوشش کی جائے گی اور اس واردات میں جو بھی ملوث ہوگا، اسےبخشا نہیں جائے گا۔
منگل کی رات مورچہ کی قیادت کرنے کیلئے ممبرا پولیس اسٹیشن پہنچنے والے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ نےعوام کو یقین دلایا ہےکہ نشہ کی وجہ اس طرح کی شرمسار کرنے والی واردات ہو ئی ہے۔ اس لئے ہمیں ممبرا کو نشہ سے پاک کرنے کی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ پیر کی شب آصف منصوری نے بلڈنگ کے نیچے کھیلنے والی ۱۰؍ سالہ بچی کو کھلونا دینے کے بہانے ۶؍ منزلہ پر واقع اپنے مکان میں لے گیاتھا ۔ آصف کےوالدین آبائی وطن بہار گئے ہوئے تھے اور چھوٹا بھائی پڑوس میں آئی پی ایل میچ دیکھ رہا تھا۔ اسی دوران آصف نے مبینہ طور پر بچی کے ساتھ زبردستی کی اور پھر اسے قتل کردیا۔