• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لندن: ہولوکاسٹ میں بچ جانے والے یہودیوں کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

Updated: July 09, 2024, 2:50 PM IST | London

۶؍ جولائی کو لندن میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے مظاہرے میں ہولوکاسٹ سے بچ جانے والے متعدد یہودیوں نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ نسل کشی کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

Seen Of Protest In London. Photo: X
لندن میں جاری مظاہرے کا ایک منظر۔ تصویر:ـ ایکس

۶؍ جولائی کو لندن میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے مظاہرے میں متعدد ہولوکاسٹ متاثرین بھی تھے جنہوں نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی۔ اس ضمن میں ہولوکاسٹ سے بچ جانے والی ایک بچی ایگنس نے غزہ میں نسل کشی کے تعلق سے کہا کہ ’’غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ دہشت ناک ہے۔ یہ غزہ میں ہولوکاسٹ ہے۔‘‘

اسٹیفن کیپوس، ہولوکاسٹ سے بچ جانے والے ایک بچے نے بتایا کہ وہ یہاں اس لئے موجود ہیں کیونکہ یہ بتاسکیں کہ ہنگری اور یہودی باشندے فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم کسی بھی طرح کے دباؤ اور خاص طور پر کسی پر بھی نسل کشی کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔‘‘ 

خیال رہے کہ اب تک غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۳۷؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۰؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے سبب فلسطینی بڑے پیمانے پر بھکمری کا سامنا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK