Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ پر آتشزدگی کے بعد بجلی فیل، پروازوں کے روٹس تبدیل

Updated: March 21, 2025, 3:35 PM IST | London

برطانیہ کا ہیتھرو ایئرپورٹ جمعے کی صبح ایک سب اسٹیشن میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث۲۴؍ گھنٹے کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ پروازوں کو دوسرے ایئرپورٹس پر لینڈ کرایا جا رہا ہے، ۱۶؍ ہزار سے زائد گھر بھی بجلی سے محروم ہو گئے۔

Heathrow Airport has been closed for 5 hours. Photo: INN.
ہیتھرو ایئرپورٹ کو ۲۴؍ گھنٹے کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

برطانیہ کا ہیتھرو ایئرپورٹ جمعے کی صبح ایک سب اسٹیشن میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث۲۴؍ گھنٹے کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ پروازوں کو دوسرے ایئرپورٹس پر لینڈ کرایا جا رہا ہے، ۱۶؍ ہزار سے زائد گھر بھی بجلی سے محروم ہو گئے۔ ۷۰؍ سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ہیتھرو ایئر پورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی مکمل طور پر بند ہے۔ ذرائع کے مطابق لندن کے علاقے ہیز کے الیکٹریکل سب اسٹیشن میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ مکمل طور پر بند کیا گیا ہے، ایئرپورٹ بجلی نہ ہونے کے باعث سارا دن بند رہے گا۔ 

ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی مکمل طور پر بند رہے گی، ہیز کے بجلی گھر میں آگ لگنے کے باعث لندن کے ۱۶؍ ہزار سے زائد گھر بھی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں رپورٹس کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے، ہیتھرو ایئرپورٹس آنے والی فلائٹس کو نہ صرف برطانیہ بلکہ یورپ کے مختلف ایئرپورٹس پر لینڈ کروایا جائے گا۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ نہ آئیں اور مزید معلومات کیلئے اپنی ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ ہم اس تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK