• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

الیکشن کمیشن کا کانگریسی لیڈر چرنجیت سنگھ کو پونچھ حملےکے تعلق سے ریمارک پر سخت انتباہ

Updated: May 24, 2024, 2:00 PM IST | Sri nagar

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر اور پنجاب سے کانگریس کے امیدوار چرنجیت سنگھ چنی کو جموں کشمیر کے پونچھ میں ہونےوالےحملےکے خلاف ردعمل پر سخت انتباہ جاری کیا ۔ خیال رہے کہ چرنجیت سنگھ نے پونچھ میں ہونے والے حملےکو الیکشن سے قبل کرتب بازی قرار دیا تھا۔ بی جے پی نے الیکشن کمیشن میں ان کے خلاف شکایت کی تھی اور کیس درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Congress candidate Charanjit Singh Chaney. Image: X
کانگریس کے امیدوار چرنجیت سنگھ چنی۔ تصویر: ایکس

ہندوستان ٹائمز کی خبر کےمطابق الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا کے امیدوار اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کو حال ہی میں جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں عسکریت پسندوں کے حملے کو بی جے پی کی مدد کیلئے ’’کرتب بازی‘‘ قرار دیا۔خیال رہے کہ کانگریس نے جالندھر لوک سبھا حلقے کیلئے چنی کو بطور امیدوار منتخب کیا ہے جہاں یکم جون کو انتخابات ہوں گے۔ 

اس ضمن میں جمعرات کو پنجاب چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ چنی سے کہا گیا ہے کہ وہ جالندھر کے الیکشن آفیسر کوپونچھ کے حملے کے تعلق سے اپنے ریمارک پر وضاحت پیش کریں۔ دی ہندوستان ٹائمز کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق چنی کا یہ ریمارک غیر اطمینان بخش اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: چھٹے مرحلہ کی انتخابی مہم ختم، کل پولنگ

الیکشن کمیشن نے چنی کو اس طرح کے ریمارک کے خلاف متنبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ۴؍ مئی کو جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں عسکریت پسندوں کے گاڑیوں پر گولی چلانے کلے بعد انڈین ایئر فورس کا ایک جوان ہلاک ہوا تھا جبکہ دیگر ۴؍زخمی ہوئے تھے۔ 
دوسرے دن اس حملے کے تعلق سے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چنی نے الزام عائد کیا تھا کہ بی جے پی اچھے طریقے سے جانتی ہے کہ لوگوں کی زندگی اور لاشوں سے کس طرح کھیلنا ہے۔ انہوں نےیہ بھی کہاتھا کہ ’’جب الیکشن نزدیک آتے ہیں تو ہندوتوا پارٹی کو فتح دلانے کیلئے اس طرح کی کرتب بازیاں کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اونٹاریو یونیورسٹی نے اسرائیل نواز کمپنیوں سے ہاتھ کھینچ لیا

بی جے پی کی شکایت
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ۷؍ مئی کو بی جے پی نے الیکشن کمیشن میں چنی کے خلاف شکایت درج کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ چنی کے خلاف کیس درج کیا جائے۔ ۱۳؍ مئی کو پنجاب کے الیکٹورل آفیسر سبین سی نے کہا تھا کہ حملے کے تعلق سے چنی کا ردعمل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہےاور مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK