• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مدورائی ریلوے اسٹیشن پر لکھنؤرامیشورم ٹرین میں آگ ،۱۰؍ مسافر ہلاک

Updated: August 27, 2023, 10:09 AM IST | madurai

تمام مہلوکین کا تعلق اتر پردیش سے ،حادثہ پرائیویٹ کوچ میںسلنڈر پھٹنے کے سبب پیش آیا ،جنوبی ریلوےکا لواحقین کیلئے۱۰؍ لاکھ روپے کے معاوضہ کا اعلان

The coach of the train can be seen engulfed in flames.(PTI)
ٹرین کے ڈبے کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔(پی ٹی آئی )

: تمل ناڈو کے مدورائی ریلوے اسٹیشن پر سنیچر کی صبح ایک ٹورسٹ ٹرین کے پرائیویٹ کوچ میں آگ لگنے سے ۱۰؍ مسافر ہلاک ہوگئے ۔  اس کے علاوہ ۲۰؍ دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ لکھنؤ سےرامیشورم کیلئے روانہ ہونے والی اس  ٹرین یہ حادثہ  پیش آیا۔ جنوبی ریلوے نے حادثے  کے مہلوکین کے  لواحقین کو فی کس۱۰؍ لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تمام۱۰؍ متاثرین اتر پردیش کے رہنے والے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ جس کوچ میں آگ لگی اس میں کل۵۵؍ مسافر سوار تھے۔
 رپورٹ کے مطابق مدورائی اسٹیشن پر ٹورسٹ ٹرین کے ایک پرائیویٹ ڈبے میں سنیچر  کی صبح تقریباً۵؍بجے پیش آیا جب  ٹرین کے کچھ مسافر کوچ کے اندر چائے بنانے لگے۔ حادثہ ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا۔ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ہے۔آگ پر قابو پانے کیلئے کئی فائر ٹینڈرز موقع پر بھیجے گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ۱۰؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین نمبر۱۶۷۳۰؍ (پنالور- مدورائی ایکسپریس) صبح۳؍بجکر۴۷؍منٹ پر مدورائی ریلوے اسٹیشن پر پہنچی۔ جمعہ کو ناگرکوئل جنکشن پر پرائیویٹ  بوگی  ٹرین سے جوڑی گئی تھی جس میں مسافروںنے غیر قانونی طورپر سلنڈر بھی اپنے ساتھ رکھا تھا ۔معلومات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے کوچ کے مسافروں نے۱۷؍ اگست کو لکھنؤ سے اپناسفر شروع کیا تھا جس میں زیادہ تر عقیدت مند تھے۔وہ اتوار کو ٹرین نمبر۱۶۸۲۴؍ کولم -چنئی-اگمور-اننت پوری ایکسپریس کے ذریعے لکھنؤ جانا چاہتے تھے۔جنوبی (سدرن) ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر بی گگن شن نے بتایا کہ تمل ناڈو میں ٹرین میں آگ لگنے کے واقعے میں۱۰؍ افراد ہلاک اور۲۰؍دیگر زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ مسافروں کے ڈبے میں گیس سلنڈر غیر قانونی طور پر لائے گئے تھے۔ جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

madurai Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK