• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

لدھیانہ : پوجا کے دوران سلنڈر میں دھماکہ، ۲؍ بچوں سمیت ۷؍ افراد زخمی

Updated: February 14, 2024, 4:33 PM IST | Ludhiyana

لدھیانہ میں کے شہر نوا کے کنگنوال گاؤں میں سلنڈر دھماکے کے سبب ۲؍ بچوں سمیت ۷؍ افراد جھلس گئے ہیں۔پولیس کے مطابق پوجا کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے مقامی پاشندوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ اب تک صرف تین زخمیوں کی شناخت ہو سکی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

لیس کا کہنا ہے کہ بدھ کو شہر کے نوا میں واقع کنگنوال گائوں میں ۲؍ بچوں سمیت ۷؍افراد اس وقت شدید طور پر جھلس گئے جب ایک ایل پی جی سلنڈر میں دھماکہ ہو گیا۔ انہوں نےکہا کہ دہلی ۔لدھیانہ قومی شاہرہ پر ہوئے اس حادثہ میں دو بچے شدید طور پر جھلس گئےہیں۔سہنیوال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انسپکٹر گلجندر پال نے کہا کہ دھماکہ بدھ کی صبح سرسوتی پوجا کےدوران ہوا۔ اس کی شدت اتنی تھی کہ علاقے میں جہاں مزدوروں کے اہل خانہ رہتے تھے وہاں گھروں کی دیواریں پھٹ گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ مقامی باشندوں کی طویل جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ علاقے میں کھیل رہے بچے آگ کی زد میں آگئے۔پولیس کے مطابق اب تک تین زخمیوں کی شناخت ہو پائی ہے۔
تمام زخمیوں کو قریب کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ شدید زخمی بچوں کو علاج کیلئے پی جی آئی چندی گڑھ روانہ کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی شناخت ساحل(۱۰؍سال)، ساکشی (۱۱؍ سال) اور پون کما ر (۲۹؍سال) کے طور پر ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK