تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے سنیچر کو یہاں آٹوموبائل بڑی ٹاٹا موٹرس کی ایک نئی مینوفیکچرنگ سہولت کا سنگ بنیاد رکھا۔
EPAPER
Updated: September 29, 2024, 12:11 PM IST | Agency | Chennai
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے سنیچر کو یہاں آٹوموبائل بڑی ٹاٹا موٹرس کی ایک نئی مینوفیکچرنگ سہولت کا سنگ بنیاد رکھا۔
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے سنیچر کو یہاں آٹوموبائل بڑی ٹاٹا موٹرس کی ایک نئی مینوفیکچرنگ سہولت کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس پلانٹ پر۹۰۰۰؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔
چنئی سے تقریباً۱۱۵؍ کلومیٹر دور اس ضلع کے پاناپکم میں اس پروجیکٹ کی سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس سہولت سے۵۰۰۰؍ نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی امید ہے۔ وزیر اعلیٰ کے علاوہ ڈی ایم کے کے سینئر وزراء دورائی مروگن، ٹی آر بی راجہ، چیف سکریٹری این مروگنندم اور ٹاٹا سنز لمیٹڈ کے چیئرمین این چندرشیکھرن نے بھومی پوجن تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسٹالن نے ٹاٹا موٹرس کے تمل ناڈو میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے منصوبے پر خوشی کا اظہار کیا۔
اسٹالن نے کہاکہ ’’تمل ناڈو نہ صرف ہندوستان میں کام کرنے والی بڑی کمپنیوں کیلئے بلکہ ملٹی نیشنل کارپوریشنزکیلئے بھی سرمایہ کاری کی پہلی منزل ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہاکہ اس سے ریاست کو فائدہ ہوگا اور یہاں روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ اسٹالن کے مطابق ٹاٹاموٹرس کے ساتھ ہی دیگر کمپنیاں بھی تمل ناڈو کا رخ کریں گی اور جنوبی ہند کی ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش یہی ہے کہ ہم تمل ناڈو میں معاشی ترقی کے مواقع تلاش کریں اور اسے ایک خود مختار ریاست بننے میں اہم رول ادا کریں ۔ چندر شیکھرن کی موجودگی ہمارے باعث فخر ہے۔ ہم اس تقریب میں چندرشیکھر کی موجودگی سے خوش ہیں۔ چندر شیکھرن، جن کا تعلق نمککل ضلع سے ہے اور ایک عالمی شہرت یافتہ کمپنی کی قیادت کرتے ہیں، ریاست کیلئے فخر کی بات ہے۔ ٹاٹا موٹرس نے پلانٹ کے قیام کیلئے مارچ میں حکومت کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے تھے۔