وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیشن کی راجدھانی بھوپال کے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن سے دو نئی وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی ہے۔
EPAPER
Updated: June 27, 2023, 2:24 PM IST | Bhopal
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیشن کی راجدھانی بھوپال کے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن سے دو نئی وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیشن کی راجدھانی بھوپال کے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن سے دو نئی وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے بھوپال سے اندور کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا ئی ہے جبکہ اس سے پہلےانہوںنےٹرین کا معاہدہ کیا تھا۔ انہوں نے رانی کملا پتی اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہونے والے اسکولی بچوں سے ملاقات کی اور وندے بھارت ٹرین کیلئے بچوں کی بنائی ہوئی پینٹنگز کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیر اعظم نے تقریباً ۱۰؍منٹ تک بچوں سےگفگتگو کی اور ان کی رہنمائی کی۔ اطلاعات کے مطابق وندے بھارت ایکسپریس بھوپال (رانی کملاپتی) اور اندور، بھوپال (رانی کملا پتی) اور جبل پور، رانچی اور پٹنہ، دھارواڑاور بنگلورو اور گوا (مڈگاؤں) اور ممبئی کے درمیان چلائی جائیںگیجبکہ گوا، بہار اور جھارکھنڈ کو پہلی مرتبہ وندے بھارت ٹرین سےرابطہ میں آنے کا موقع ملے گا۔
وزیر اعظم نے آج صبح تقریباً ۱۰؍بجے فضائیہ کے خصوصی طیارے سے بھوپال کے راجہ بھوج ہوائی اڈے پہنچے تھے۔انہیں ہوائی اڈے سے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے برکت اللہ یونیورسٹی کیمپس میں قائم ہیلی پیڈ تک اوراس کے بعد وہاں سے بذریعہ سڑک رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن لے جانے کا پروگرام تھا لیکن بارش کی وجہ سے انہیں بذریعہ سڑک رانی کملا پتی اسٹیشنلایا گیا تھا۔