• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مدینہ: اسلامی تاریخ کو اجاگر کرنے کیلئے میوزیم اورنمائش گاہ کی منفرد تزئین کاری

Updated: September 27, 2024, 10:10 PM IST | Jeddah

مسلمانوں کے مقدس شہرمدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی ﷺ کے قریب میوزیم اور نمائش گاہ کی جدید طرز کی تزئین کاری کی گئی ہے، اس کا مقصد اسلامی تاریخ، مسجد نبویﷺ کی تاریخی اہمیت، اورمملکت کے عزم سے زائرین کو واقف کرانا ہے۔اس نمائش گاہ میں نوادرات اور فن پاروں کیلئے بھی ایک کمرہ مختص کیا گیا ہے۔

Al-Safiyya Museum located south of Masjid Nabawi ﷺ. Image: X
مسجد نبوی ﷺ کے جنوب میں واقع الصافیہ میوزیم۔ تصویر: ایکس

مقدس شہر مدینہ میں واقع مسجد نبویﷺکےجنوب میں ۴۴۰۰؍ مربع میٹر اراضی کے مرکزی حصے میں ال صفیہ میوزیم اور ایک باغ واقع ہے،اپنے تاریخی ورثے کو اجاگر کرتا یہ مقام ثقافتی اور سیاحتی مرکز ہے۔اس میں زائرین کیلئے معلومات اور علم کے امتزاج سے مزین تفریح کا سامان مہیا کیا گیا ہے۔ یہاں کئی زبانوں میں مسجد نبویﷺ کی تعمیر اور توسیع، اس کی تاریخی اہمیت بیان کی جاتی ہے۔عوامی باغ کے علاوہ یہاں مختلف اقسام کی دکانیں بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بارش ہوتی رہی، اسدالدین اویسی بولتے رہے اور لوگ سنتے رہے

مسجد نبویﷺ کے تعلق سعودی مملکت کے عزم کو ظاہر کرتی یہ نمائش مسجد کی ابتدائی تعمیر سے لے کر توسیع کے مراحل کی تاریخ پیش کرتی ہے۔ ۲۲۰۰؍ مربع میٹر پر محیط نمائش گاہ فن کاری کا نمونہ ہے، جس میں ۱۸۷؍ اسکرین موجود ہیں۔ اس نمائش گاہ میں وہ خصوصی کمرہ بھی ہے جو نوادرات اور فن پاروں کیلئے مختص ہے۔اس نمائش کا مقصد مسجد نبوی کی حیران کن تعمیرات کو اجاگر کرنا ہے، اس کی انفرادی خصوصیات، تاریخی اہمیت، اس کے تحفظ اور زائرین کی خدمت کیلئے مملکت کے عزم کو ظاہر کرناہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK