• Sat, 16 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مدینہ منورہ:مسجد نبوی میں بوڑھوں،معذوروں کی سہولت کیلئے کئی خصوصی تعمیرات

Updated: June 29, 2024, 1:13 PM IST | Riyadh

سعودی عرب میں مقدس مساجد کے امور کے حکام کے ذریعے مسجد نبوی میں معمر افراد اور معذوروں کو ہونے والی دقتوں کے ازالے کیلئے متعدد اقدام کئے جا رہے ہیں، ان میں مسجد کے دروازوں کے قریب نماز کے کمرے، مسجد نبوی کی چھت پر بہروں اور گونگوں کیلئے ایک خصوصی کمرہ کی تعمیر شامل ہے۔

An illuminated view of Masjid Nabawi. Image: X
مسجد نبوی کا ایک پر نور منظر۔ تصویر: ایکس

 دو مقدس مساجد کے امور کے حکام نے مدینہ میں مسجد نبوی میں زائرین کی خدمت کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں، جس میں معمر افراد اور معذور افراد پر توجہ دی جائے گی۔حکام بوڑھوں اور معذوروں کیلئے اعلیٰ ترین اور بہترین خدمات فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے، مسجد کے دروازوں کے قریب نماز کیلئے دس مخصوص جگہیں، شمالی توسیعی حصے میں نمازکیلئے چارکمرے، مغربی توسیع میں تین نماز کمرے، اور تین کمرےمسجد کی مشرقی توسیعی حصے میں۔
مزید برآں،انہوں نے مسجد نبوی کی چھت پر بہروں اور گونگوں کیلئے ایک خصوصی کمرہ تیار کیا ہے جس میں ۱۰۰؍افراد نماز ادا کر سکتے ہیں، جس سے وہ خطبہ جمعہ کو اشاروں کی زبان کی تشریح کے ذریعے سمجھ سکتے ہیں۔حکام کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں الیکٹرک گولف گاڑی اور وہیل چیئر شامل ہیں تاکہ مسجد نبوی اور اس کے صحنوں کے اندر زائرین اور نمازیوں کی نقل و حرکت میں آسانی ہو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK