• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مجسمہ معاملے پر مہاوکاس اگھاڑی کا ممبئی اور تھانے میں جگہ جگہ احتجاج

Updated: August 28, 2024, 11:31 PM IST | Mumbai

تھانے میں مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈروں کا احتجاج ، شیواجی کا مجسمہ دودھ سے دھویا گیا،مطالبہ کیا گیا کہ شندے حکومت ، مہاراج سے معافی مانگے

NCP Leader Assembly Member Jitendra Ohar and other leaders and workers shouting slogans.
این سی پی لیڈرورکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ اور دیگر لیڈران و کارکنان نعرے بازی کرتے ہوئے۔

مالون کے راجکوٹ قلعہ میں   نصب چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ گرنے کے معاملے پر اپوزیشن نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔بدھ کو ممبئی اور تھانے میں جگہ جگہ احتجاج کیا گیا اورریاستی حکومت کی کارکردگی پر سوال قائم کیا گیا۔  تفصیلات یوں ہے کہ اس معاملے کی  مذمت  میں بدھ کو تھانے میں مہا وکاس اگھاڑی کے لیڈروں نے  ماسندا تالاب میں  نصب کردہ چھتر پتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کو دودھ سے دھویا اورمہایوتی  حکومت کے خلاف  جم کر نعرے بازی کی ۔ اس مظاہرے میں رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ (این سی پی شرد پوار)،  شیو سینا (ادھو ) کے لیڈر ا ور سابق رکن پارلیمان  راجن وچارے ، کانگریس کے تھانے ضلع صدر وکرانت چوہان اور دیگر لیڈر موجود تھے۔
   اس سلسلے میں  رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ نے کہا کہ ’’راجکوٹ قلعہ میں شیواجی مہاراج کی توہین ہونے‌سے شیورائے سے عقیدت رکھنے والے عوام شدید ناراض ہیں۔ ہم مہاراج سے  معافی مانگنے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہاں شیواجی کے مجسمہ کو دودھ سے دھویا۔تھانے میں مہاوکاس اگھاڑی کے احتجاج کے دوران جتیندر اوہاڑ نے الزام لگایا کہ ریاستی اور مرکزی حکومت ووٹوں کیلئے  مہاراشٹر  کے وقار کو  مجروح کر رہی ہیں۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمہ کو بغیر کسی منصوبہ کے آنا فاناً میں الیکشن کے پیش نظر نصب کیا گیا۔ مہاراشٹر میں ایک سے بڑھ کر ایک جانکار اور تجربہ کار ٹھیکیداروں موجود ہیں ۔ اسکے باوجود اس مجسمہ کی تعمیر و تنصیب  کا ٹھیکہ آپٹے نامی ناتجربہ کارکنٹریکٹر کو دیا گیا ،سوال یہ ہے کہ اسے کام کیوں دیا گیا؟  وہ کون تھا جس کے کہنے پر کام دیا گیا؟  اسکی جانچ کی جائے اور اسکے خلاف معاملہ درج کیا جائے۔ 
 انہوں نے مزید کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کا۳۵؍  فٹ بڑا مجسمہ، جو مالون ، راجکوٹ میں بنایا گیا تھااس کی۴؍  دسمبر۲۰۲۳ء  کو وزیر اعظم نریندرمودی کے ہاتھوں  رو نمائی کی گئی تھی۔ کروڑوں  کی لاگت کے بعد بھی یہ مجسمہ۸؍  ماہ میں ہی گرگیا۔  اوہاڑ نے کہا اس سے قبل آپٹے نے ایک بھی مجسمہ نہیں بنایا ہے، محض  جانبداری کے سبب اسے کام دیا گیا اور اس مجسمہ کے پروجیکٹ   میں کافی خرد برد ہوئی  ہے۔ انہوں نے کہا کسی بھی مجسمہ کو بنانے میں۳؍  یا چار سال لگتے ہیں لیکن یہ مجسمہ محض۳؍ ماہ   بنا کر لگا دیا گیا ۔ اوہاڈ نے کہا ہر کام میں۵۰؍  فیصد کمیشن لیا جارہا ہے ایسے میں کیسا کام ہوگا پل ٹوٹ رہے ہیں ، روڈ کھسک جارہے ہیں ۔کولہاپور میں شیواجی کا۱۰۰؍  سال پرانا مجسمہ ہے ۔اسٹیچو آف لبرٹی۱۸۸۶ء  میں بنا تھا۔  گیٹ وے آف انڈیا کے پاس دیکھیں مہاراشٹر کا پہلا مجسمہ جو  پنڈت جواہر لال نہرو کے ہاتھوں نصب کیا گیا تھا آج بھی جوں کا توں کھڑا ہے۔  اوہاڈ نے کہا اس مجسمے کے ٹوٹنے سے مراٹھیوں کی دل آزاری ہوئی ہے لیکن بے حس سرکار کے کسی بھی  آدمی نے  ابھی تک اس پر مراٹھیوں سے معافی نہیں مانگی ہے، یہ انکا غرور ہے جو عوام دیکھ رہے ہیں ۔ اس واقعہ سے شیواجی مہاراج کے چاہنے والے انتہائی افسردہ اور غمزدہ ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK