• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہاپری نروان دن: مہاراشٹر حکومت نے۶؍ دسمبر کو ممبئی اور مضافاتی علاقوں میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا

Updated: December 04, 2024, 6:30 PM IST | Mumbai

سینٹرل ریلوے نے ممبئی آنے والے مسافروں کے لئےخصوصی ٹرینوں سمیت متعدد ہیلپ ڈیسک اور سیکورٹی کے مناسب انتظامات کئے ہیں۔۵ ؍ اور ۶؍ دسمبر کو ریلوے کی جانب سے ۱۲؍ اضافی مضافاتی ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مہاراشٹر حکومت نے۶؍ دسمبر کو ممبئی اور مضافاتی علاقوں میں مہاپری نِروان دن ۲۰۲۴ء کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ریاستی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں ۶؍ دسمبر کو ممبئی اور مضافاتی علاقوں میںواقع ریاستی سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں  مقا می سطح پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔  دہی ہانڈی اور گنیش وسرجن کے بعد حکومت کی طرف سے دی جانے والی یہ تیسری مقامی چھٹی ہے۔
توقع کی جار ہی ہے کہ ۶؍ دسمبر کو  ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ان کی ۶۸؍ ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئےبڑی تعداد میں لوگپر چیتیا بھومی پہنچیں گے جہاں  امبیڈکر کی آخری رسوم ادا کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ چیتیا بھومی،  شیواجی پارک میں واقع ہے جو دادر اسٹیشن سے۲؍ کلومیٹر سے بھی کم فاصلہ ہے۔

خصوصی ٹرینیں
سینٹرل ریلوے نے ممبئی آنے والے مسافروں کے لئےخصوصی ٹرینوں سمیت متعدد ہیلپ ڈیسک اور سیکورٹی کے مناسب انتظامات کئے ہیں۔ ریلوے کی جانب سے ۵؍ اور ۶؍ دسمبر کی راتوں کو مین لائن پر ۶؍ اور ہاربر لائن پر ۶؍ ، اس طرح کل ۱۲؍ اضافی مضافاتی ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔ سنٹرل ریلوے اور ویسٹرن ریلوے لائنوں کے درمیان کھلی جگہ پر بنائے گئے ہولڈنگ علاقہمیں۷؍ سے ۸؍ ہزار افراد کی رہائش کا بندوبست کیاگیا ہے۔ ہجوم کے مناسب انتظام کے لئےدادر میں الگ الگ داخلی اور خارجی راستوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ چیتیا بھومی اور راج گرہ کے علاوہ ، امبیڈکر کی رہائش گاہ، جہاں وہکبھی رہتے تھے اور جو اَب ایک یادگار میں تبدیل کردی گئی ہے،کی جانب راستوں پر رہنمائی بورڈز لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ،  سینٹرل ریلوے نے ممبئی چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس (سی ایس ایم ٹی)، دادر، تھانے، اور کلیان اسٹیشنوں پر انکوائری آفس کے قریب خصوصی ٹرینوں کے نمبر اور اوقات دکھانے کا نظم کیا ہے۔ 
 چیف پبلک ریلیشن آفیسر (سی پی آر او) سوپنل نیلا نے بتایاکہ مرکزی نظام اور اسٹیشن سطح پر  خصوصی ٹرینوں کے بارے میں بار بار اعلانات کئےجا رہے ہیں۔خصوصی ٹکٹ چیکنگ عملہ کے ساتھ، ریلوے پولیس فورس (آر پی ایف) اور گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کے اہلکاروں کو ٹرین کے شروع ہونے والے اسٹیشنوں پر مخصوص کوچوں کے سامنے تعینات کیا گیا ہے تاکہ صرف اصلمسافروں کے داخلے کو یقینی بنایا جا سکے۔نیلا نے مزید بتایا کہ سی ایس ایم ٹی، دادر، تھانے اور کلیان جیسے بڑے اسٹیشنوںپر ۹؍دسمبر تک صرف بزرگ شہریوں اورمعذور افراد کو پلیٹ فارم ٹکٹ جاری کئے جا ئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK