• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہاراشٹر کے وزیر زراعت مانک راؤ کو کاٹے کو۳۰؍ سال پرانے کیس میں ۲؍سال قید

Updated: February 21, 2025, 10:27 AM IST | Agency | Mumbai

مانک رائو کوکاٹے اور ان کے بھائی کے خلاف ۱۹۹۵ء میں دستاویزات سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کیا گیا تھا، ۵۰؍ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

Agriculture Minister Manikrao Kokate`s problems have increased. Photo: INN
وزیر زراعت مانک رائو کوکاٹے کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر کے وزیر زراعت مانک راؤ کوکاٹے  کے لئے مشکلات میں اس وقت اضافہ ہو گیا جب عدالت نے انھیں ایک معاملے میں ۲؍ سال قید کی سزا سنا دی۔ اجیت پوار گروپ کے این سی پی لیڈر مانک راؤ اور ان کے بھائی سنیل کوکاٹے کو ناسک ضلع کورٹ نے ۲؍ سال قید کے ساتھ ساتھ ۵۰؍ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔مانک راؤ کوکاٹے اور ان کے بھائی کے خلاف۱۹۹۵ء میں دستاویزات سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے آج سے۳۰؍ سال قبل کسی دستاویز سے چھیڑ چھاڑ کی تھی اور اس کے ذریعے فریب دہی کو انجام دیا تھا۔ سابق وزیر تکارام دگھولے نے ان کے خلاف یہ عرضی داخل کی تھی۔ 
  اس معاملے میں ناسک ضلع کورٹ نے کوکاٹے کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔ اس فیصلے کے بعد کوکاٹے کی اسمبلی کی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے اور ان کا وزارتی عہدہ بھی چھن جانے کا امکان ہے۔ چونکہ یہ فیصلہ سیشن کورٹ نے سنایا ہے اور اس لئے ممکنہ طور پر وہ اعلیٰ عدالت سے رجوع کریں گے اور فیصلہ پر اسٹے مانگیں گے کیوں کہ اسٹے کے بغیر ان کی رکنیت اور ان کی وزارت دونوں ہی چلی جائے گی۔
 واضح رہے کہ مانک راؤ کوکاٹے مہاراشٹر کے مشہور لیڈر ہیں۔ وہ سنّر سے رکن اسمبلی ہیں۔ ۶۷؍سالہ مانک راؤ اپنے تعلیمی ریکارڈ کے مطابق گریجویٹ پروفیشنل ہیں۔ مانک راؤ کوکاٹے نے سیاسی دنیا میں بہت کم عمر میں ہی قدم رکھ دیا تھا۔ انھوں نے کانگریس سے اپنا سیاسی سفر شروع کیا۔ کانگریس کے بعد انھوں نے شرد پوار کی این سی پی کا دامن تھام لیا تھا۔ جب این سی پی نے انھیں سنّر اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا تھا تو انھوں نے پارٹی کا ساتھ چھوڑ دیا اور شیوسینا میں شامل ہو گئے۔ شیوسینا کے ٹکٹ پر انھوں نے ۱۹۹۹ء اور پھر۲۰۰۴ء کے انتخاب میں جیت حاصل کی اور تب سے ان کا سیاسی سفر جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK