• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہاراشٹر کیسری: نا انصافی کاشکار سکندر شیخ کامہندر گائیکواڑ سے پھر مقابلہ ہوگا

Updated: January 19, 2023, 11:44 AM IST | Sangli

کشتی مقابلے کے سیمی فائنل میںشکست کے بعدسکندر شیخ کی حمایت میںسوشل میڈیا پرمہم چلائی گئی ،سانگلی کے ا دارہ نےتنازع نپٹانے کیلئے پہل کی

Wrestler Sikandar Sheikh
پہلوان سکندر شیخ

کشتی ٹورنامنٹ مہاراشٹر کیسری ۲۰۲۳ء کے سیمی فائنل میںمہندر گائیکواڑ اورسکندر شیخ کے درمیان مقابلہ ہوا تھاجس میںسکندر شیخ کوشکست ہوئی تھی ۔ اس مقابلے کے تعلق سے کہا جارہا ہےکہ پنچوںکےغلط فیصلےکی وجہ سےسکندر شیخ کے ساتھ نا انصافی ہوئی، سوشل میڈیا پر بھی سکندر شیخ کی حمایت میںپوسٹ ڈالی جا رہی ہیں اور مہندر گائیکواڑ کی جیت پر سوال اٹھائےجارہے ہیں۔ ایک بار پھر پہلوان سکندر شیخ اور مہندر گائیکواڑ کے درمیان کشتی کا رونگٹے کھڑے کردینے والا مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ مہاراشٹر کیسری کے تنازع کونپٹانے کیلئے  ایک میرج کی امبابائی تعلیم سنستھا نے یہ پہل کی ہے۔واضح رہےکہ شیوراج راکشے نے اس سال مہاراشٹر کیسری کاخطاب جیتا ہے۔مہاراشٹر کیسری ۲۰۲۳ء کیلئےفائنل مقابلہ مہندر گائیکواڑ اور شیوراج راکشے کے درمیان تھا۔اس میں راکشے نے پہلی بار گائیکواڑکوپچھاڑ کر مہاراشٹر کیسری کا  خطاب اپنے نام کیالیکن اس مقابلے کے ساتھ اب سکندر شیخ کے ساتھ ہوئی نا انصافی کا تنازع جڑ گیا ہے۔ اس دوران سکندر شیخ کے گاؤںموہول  (تعلقہ)کے سابق صدر بلدیہ رمیش بارسکر نے بھی ٹورنامنٹ پر سنگین  الزامات لگائے ہیں۔ 
 اس دوران مہاراشٹر کیسری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ کا کافی چرچا رہا۔ سیمی فائنل میچ مہندر گائیکواڑ اور سکندر شیخ کے درمیان تھا۔ اس میچ میں مہندر گائیکواڑ نے سکندر کو شکست دی۔اس شکست کے بعد سکندر شیخ سرخیوں میں ہیں۔سکندر شیخ سوشل میڈیا پر ہیرو بن گئے۔سکندر امپائر کی غلطی سے ہارے، ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ ان جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کیاجارہا ہے۔ اس کے علاوہ سکندر کے والدین نے بھی اپنے بیٹے کے ساتھ ہوئی  ناانصافی  پر افسردہ ہیں۔
تنازع پر پردہ گرے گا، سکندر-مہندرا لڑیں گے
  اس تنازع پر پردہ ڈالنے کے لیے پہلوان سکندر شیخ اور مہندر گائیکواڑ کے درمیان مٹی کی زمین  پرمقابلہ ہوگا۔ یہ ریسلنگ میچ سانگلی میں کھیلا جائے گا۔ امبا بائی تعلیم سنستھا کے صدر اور شیو چھترپتی ایوارڈ یافتہ سنجے بھوکارے نے اس خصوصی مقابلے کے لیے پہل کی ہے تاکہ تنازع کو نپٹایاجاسکے۔ فی الحال مقابلے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا  ہے۔مہاراشٹر کیسری ٹورنامنٹ کے بعد سیمی فائنل کے امپائر ماروتی ساتو کو  دھمکی بھی  دی گئی۔ ممبئی پولیس فورس کے کانسٹیبل سنگرام کامبلے نے امپائر کو دھمکی دی تھی۔ اس کے بعد سنگرام کامبلے کے خلاف پونے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سیمی فائنل مقابلے میں کیا ہوا تھا؟
 سکندر اور مہندر دونوں نے سیمی فائنل میچ میں محتاط آغاز کیا تھا۔ اس دوران مہندر نے پہلا پوائنٹ حاصل کر کے برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد سکندر نے بھی جارحانہ انداز میں  داؤ کھیلا اور۲؍پوائنٹس حاصل کئے۔اس طرح سکندر کو۱-۲؍کی برتری حاصل تھی۔ تاہم اس کے بعد مہندر گائیکواڑ نے ۴؍ پوائنٹ حاصل کرلئے۔  اس داؤ میں مہندر گائیکواڑ کی ٹانگ رنگ کے باہر چلی گئی تھی۔ اس پر  وہ پوائنٹ کے حقدار نہیں تھے، اس کے باوجود امپائر نے ا نہیں پوائنٹ دئیے جس پر تنازع ہوگیا۔سوشل میڈیا پر سوال اٹھایاجارہا ہےکہ سکندر شیخ خطرے کی پوزیشن میں نہیں تھے پھر۴؍ پوائنٹس گائیکواڑ کو کیوں دیئے گئے؟ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK