• Mon, 24 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’مہاراشٹر کیسری‘ کشتی مقابلہ، شکست خوردہ پہلوان نے ریفری کو لات ماردی

Updated: February 04, 2025, 12:12 PM IST | Agency | Ahmednagar

پہلوان شیوراج راکشے ۳؍ سال کیلئے معطل، الزام لگایا کہ ریفری نے غلط فیصلہ دیا ہے، ریفرریوں کی تنظیم کا معاملہ درج کروانے کا فیصلہ۔

Wrestler Shivraj Rakshe, holding the referee`s neck. Photo: Agency
پہلوان شیوراج راکشے، ریفری کا گریبان پکڑے ہوئے۔ تصویر: ایجنسی

معروف سماجی کارکن انجلی دمانیا نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اب وہ ریاستی وزیر دھننجے منڈے کے خلاف ایسے ثبوت پیش کرنے والی ہیں جس کے بعد کوئی ان کا دفاع نہیں کر سکے گا اور انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ہی پڑے گا۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ منگل ( آج) کو پریس کانفرنس منعقد کرکے تمام ثبوت پیش کریں گی۔ 
 یاد رہے کہ انجلی دمانیا نے کچھ دنوں قبل ہی اجیت پوار سے ملاقات کی تھی اور انہیں کچھ کاغذات سونپے تھے جو مبینہ طور پر دھننجے منڈے اور والمیک کراڈ کے غیرقانونی کاموں کے ثبوت تھے۔ وہ ثبوت اجیت پوار نے دیویندر فرنویس تک پہنچا دیئے تھے لیکن فرنویس نےکہا تھا کہ ایس آئی ٹی کی جانچ پوری ہونے کے بعد منڈے کے استعفے پر فیصلہ کیا جائے گا۔ اب انجلی دمانیا نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ وہ منگل ۴؍ جنوری کو صبح ساڑھے ۱۱؍ بجے ایک پریس کانفرنس منعقد کریں گی اور دھننجے منڈے کے تعلق سے ایسے ثبوت پیش کریں گی جن کے سامنے آنے کے بعد کوئی ان کا دفاع نہیں کر سکے گا، انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ہی پڑے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دھننجے منڈے پر’ آفس آف پرافٹ‘ کا معاملہ بنتا ہے۔ انہوں نے وزیر رہتے ہوئے ایک سرکاری کمپنی سے مالی فائدہ اٹھایا ہے۔ یاد رہے کہ قانون کی رو سے کوئی کسی سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے کسی ایسے معاملے یا عہدے کو قبول نہیں کر سکتا جس میں اسے منافع حاصل ہونے والا ہو۔ دمانیا کے مطابق ’’ اجیت پوار اور فرنویس کو دیا گیا وقت ختم ہو گیا ہے۔ میں نے کہا تھا کہ اگر منڈے کو ہٹایا نہیں گیا تو میں عدالت کا رخ کروں گی۔ میں اب اس کیلئے بھی تیار ہوں۔ 
۔ 
  مہاراشٹر کا سب سے بڑا کشتی مقابلہ سمجھے جانےوالے ’ مہاراشٹر کیسری‘ ٹورنامنٹ کے دوران تنازع پیدا ہو گیا جس مں ایک پہلوان نے ریفری کو لات مار دی۔ پہلون کو ۳؍ سال کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بھی بطور خاص موجود تھے۔ 
  اطلاع کے مطابق مہاراشٹر کیسری خطاب کے سیمی فائنل مقابلے میں پہلوان شیوراج راکشے اور پرتھوی راج موہول آمنے سامنے تھے۔ سخت مقابلے کے بعد آخری منٹوں میں پرتھوی راج موہول نے شیوراج راکشے کو زمین پر چت کر دیا، ریفری دتاتریہ مانے نے پرتھوی راج موہول کو فاتح قرار دیدیا۔ اس پر شکست خوردہ شیوراج راکشے نے ریفری سے حجت شروع کر دی۔ اس وقت دتاتریہ مانے رنگ سے نیچے شائقین کے درمیان تھے۔ جبکہ شیوراج اوپر تھے۔ انہوں نے اوپر ہی سے دتاتریہ مانے کو لات ماری، اس کا ویڈیو بھی موجود ہے۔ 
  شیوراج راکشے کا کہنا تھا کہ ان کی پیٹھ زمین سے لگی نہیں تھی۔ نہ ہی ان کے کندھے زمین سے لگی تھی ریفری نے غلط طریقے سے ان کی شکست کا اعلان کیا ہے۔ کشتی فیڈدریشن نے شیوراج راکشے کی اس حرکت نوٹس لیتے ہوئے انہیں ۳؍ سال کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اب ۳؍ سال تک کشتی کے کسی مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ساتھ ہی دتاتریہ مانے کی حمایت میں تمام ریفریوں نے ایک میٹنگ بلائی گئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ شیوراج راکشے کے خلاف پولیس میں معاملہ درج کروایا جائے۔ یاد رہے کہ جس وقت یہ سب کچھ ہو رہا تھا وہاں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بھی موجود تھے۔ 
  پرتھوی راج موہول مہاراشٹر کیسری
 شیوراج راکشے کو شکست دینے کے بعد پرتھوی راج موہول فائنل میں پہنچے جہاں انہوں نےمہندر گائیکواڑ نامی پہلوان کو شکست دی اور مہاراشٹر کیسری کا خطاب اپنے نام کیا۔ انہیں روایت کے مطابق چاندی کا گدا دیا گیا اور بطور انعام ایک تھار گاڑی دی گئی۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے علاوہ مرکزی وزیر مرلی دھر موہول، ودھان پریشد کے چیئرمین رام شندے اور وزیر برائے آب رسانی رادھا کرشن وکھے پاٹل بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ ۶۷؍ ویں مہاراشٹر کیسری مقابلہ تھا۔ اس خطاب کو کشتی کی دنیا میں مہاراشٹر کا سب سے باوقار خطاب سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے ریاست کی اہم شخصیات موجود رہتی ہیں۔ 
  کشتی کا مقابلہ فکس تھا؟
  اس دوران شیوراج راکشے نے مختلف میڈیا چینلوں کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ریفری دتاتریہ مانے نے غلط طریقے سے ان کی ہار کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس الزام کی تردید کی کہ انہوں نے مانے کو لات ماری تھی۔ حالانکہ اس کا ویڈیو موجود ہے۔ شیوراج کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ مہاراشٹر کیسری مقابلہ فکس تھا، ریفری کو پرتھوی راج موہول ہی کو فاتح قرار دینا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK