• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی صد سالہ تقریب، مرموکا خطاب

Updated: September 04, 2024, 12:54 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

رکن اسمبلی امین پٹیل، سابق اراکین کونسل حسنیٰ بانو خلفے،عبداللہ خان درانی اور دیگر کو اعزازسے نوازا گیا۔

Amin Patel receiving the honor. Photo: INN
امین پٹیل اعزاز حاصل کرتےہوئے۔ تصویر : آئی این این

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرموکے قیادت میں مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی صد سالہ تقریب کا انعقاد منگل کو ممبئی ودھان بھون میں کیا گیا۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہاراشٹر قانون ساز کونسل نے صحت مند بحث اور مکالمے کی روایت قائم کرکے جمہوری اقدار کو مضبوط کیا ہے۔ اس کے علاوہ کونسل کے ممبران نے عوامی فلاح و بہبود میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے مطابق اس کونسل کے سابق چیئرمین وی ایس پیج نے روزگار گارنٹی اسکیم متعارف کرائی تھی۔ اس اسکیم سے ملتا جلتا نظام بعد میں قومی سطح پر’ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ ۲۰۰۵ء‘ کی شکل میں اپنایا گیا۔ 

حسنیٰ بانو خلفے اور عبداللہ خان درانی اعزاز حاصل کرتےہوئے۔ تصویر: آئی این این
 اس تقریب میں قانون سازاسمبلی اور کونسل میں بہترین کارکردگی اور بہترین تقریر کرنے والے اراکین کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ ان میں رکن اسمبلی امین پٹیل کو ۲۴۔ ۲۰۲۳ء کیلئے ’دی موسٹ آؤٹ اسٹینڈنگ پارلیمنٹرین‘ کے اعزاز سے نوازا گیاجبکہ قانون سازکونسل کی سابق رکن حسنیٰ بانو خلفے کو ۲۳۔ ۲۰۲۲ء اور عبداللہ خان درانی کو سال ۱۹۔ ۲۰۱۸ء کیلئے بہترین مقرر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ حسنیٰ بانو خلفے پہلی خاتون ایم ایل سی ہیں جنہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ امین پٹیل سیاست میں گزشتہ ۳۵؍ برس سے سرگرم ہیں جبکہ مسلسل ۱۵؍ برس سے رکن اسمبلی کے طور پر خدمت انجام دے رہے ہیں۔ اس ایوارڈ پر انہوں نے صدر جمہوریہ، کانگریس پارٹی اور دیگر معزز ین کا شکریہ ادا کیاہے اور عوام کےمسائل اسی طرح اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔ 
 حسنیٰ بانو خلفے ایم اے، ایل ایل بی اور ڈپلومہ ان بزنس مینجمنٹ جیسی ڈگری یافتہ ہیں اور وہ مراٹھی زبان پر بھی عبور رکھتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK