• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہایوتی سرکار میں قلمدانوں کی تقسیم پر’ کہیں خوشی کہیں غم‘

Updated: December 23, 2024, 12:08 PM IST | Ali Imran/Mukhtar Adeel/Agency | Nagpur

ودربھ کو ۴؍کابینی وزیر ملنے پر ودربھ واسی خوش۔ ناسک کے حصے میں ۳؍ وزارتیں آئیں۔ مالیگاؤں آؤٹر میں بھسے حامیوں نے جشن منایا۔

Will Ajit Pawar succeed in convincing the angry Bhujbal? This question is being debated in the political corridors. Photo: INN
ناراض بھجبل کو کیا اجیت پوار منانے میں کامیاب ہونگے؟ یہ سوال سیاسی گلیاروں میں ہورہا ہے۔ تصویر: آئی این این

 مہایوتی حکومت میں قلمدانوں کی تقسیم سے کہیں  خوشی کہیں غم کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔ ایک جانب جہاں  وزارتیں  پانے والے لیڈران اور ان کے کارکنان مسرور ہیں  وہیں دوسری جانب ’نظر انداز‘ کئے جانے والے لیڈران اور انکے حامیوں میں  ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ 
ودربھ کو کون سے قلمدان ملے: ودربھ کو دیویندر فرنویس کی صورت میں وزیر اعلیٰ کا عہدہ ملا ہے۔ کابینہ میں ان کے ساتھ چندر شیکھر باونکولے (ناگپور)، اشوک اوئیکے (رالےگاؤں )، آکاش فونڈکر (کھامگاؤں )، یہ ۳؍ بی جے پی کے اور شندے گروپ کے سنجے راٹھور (ڈگرس) اس طرح کل چار کابینی وزیر، جبکہ بی جے پی کے پنکج بھویر (وردھا)، شیوسینا کے آشیش جیسوال (رام ٹیک) اور این سی پی کے اندرنیل نائیک (پوسد) سمیت ۳؍ ریاستی وزارت میں شامل ہیں۔ ودربھ کے وزراء کو اہم قلمدان ملنے سے ودربھ واسیوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ باونکولے کو ریونیو، اشوک اوئیکے قبائلی ترقی، آکاش فونڈکر مزدوروں کی فلاح و بہبود اور سنجے راٹھور کو مٹی تحفظ کا قلمدان دیا گیا۔ ریاستی وزراء میں پنکج بھویر (ہوم ​​رورل، اسکولی تعلیم، کان کنی) اندرانیل نائک (صنعت، اعلیٰ تعلیم) اور آشیش جیسوال (فنانس، پلاننگ، زراعت) کے اہم قلمدان ملے ہیں۔ ہوم اور انرجی کے قلمدان وزیر اعلی دیویندر فرنویس کے پاس ہیں۔ 
ناسک کے حصے میں تین وزارتیں آئیں : نئی کابینہ میں ناسک کے حصے میں تین وزارتیں آئی ہیں۔ دادابھسے(وزیر برائے اسکولی تعلیم)، مانک رائو کوکاٹے(وزیر زراعت)اور نرہری جھڑواڑ(منسٹر آف فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن) ریاستی حکومت میں شامل ہوئے ہیں۔ گزشتہ ۱۶؍دسمبر کو ناگپور میں ان کی حلف برداری عمل میں آئی تھی۔ بھسے کا تعلق شیوسینا شندے گروپ سے جبکہ کوکاٹے اور جھڑواڑ این سی پی(اجیت) سے وابستہ ہیں۔ تینوں وزیروں کے حامیوں نے جشن منانے کا خاص اہتمام کیا ۔ بھسے کیلئے مالیگائوں (آئوٹر) میں جلوس نکالا گیا۔ چھترپتی شیواجی مہاراج مجسمے پر بھسے کے کارکنان جمع ہوئے اور جشن منایا گیا۔ 
بھجبل کو زیراعظم بنادو: ریاستی کابینہ میں نظر انداز کئے جانے سے چھگن بھجبل شدید ناراض ہیں۔ تجربے ومہارت کے ساتھ اوبی سی لیڈرشپ کے نام پروزارت کا دعویٰ کرنے کےبعدخالی ہاتھ رہ جانے والےبھجبل پر وزیر زراعت مانک رائو کوکاٹے نے بیان دیا اور کہا کہ’’ بھجبل کو وزیراعظم بنادو۔ وہ تجربے کار اور ماہر سیاستداں ہیں۔ اپنے آپ کو نظرانداز کئے جانے کے خدشے کے پیش نظر سیاست داں کو پہلے سےذہنی طورپرتیاررہنا چاہئے۔ ‘‘ قابل ذکر ہے کہ این سی پی(اجیت پوار) کے وزیر اور ایم ایل اے کوکاٹے کے تہنیتی بینرز میں بھجبل کی تصاویر نظر نہیں آئیں۔ اس پر بھجبل نے کہا کہ بینر پر میری تصویر نہ ہوئی تو کیا ہوا میں لاکھوں  غریبوں  کے دلوں  میں  رہتا ہوں۔ ‘‘
راجیش شیر ساگرکووزارت نہ ملنے کا ملال: کولہا پور نارتھ سے شیوسینا (شندے) کے رکن اسمبلی کو وزارت ملنے کی امید تھی، انہوں  نے اتوار کے دن یہاں منعقدہ پروگرام میں  کہا کہ’’میں  ۳۸؍ سال پرانا شیوسینک ہوں، اتنا کام کرنے اور تجربہ حاصل کرنے کے بعد بھی مجھے وزارت نہیں ملی اس کا افسوس ہے۔ ‘‘
۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK