• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ناگپور: انتخابی مہم کے دوران راہل گاندھی نے نوجوانوں کے ساتھ پوہا کھایا

Updated: November 17, 2024, 7:59 PM IST | Nagpur

مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران راہل گاندھی نے ناگپور میں مشہور ’رام جی شیام جی پوہے والے‘ کے مقام پر نوجوانوں کے ساتھ وقت گزارا اور گفتگو میں بے روزگاری، صنعتی منصوبوں کی منتقلی، آئینی تحفظات اور نوجوانوں کے مسائل پر زور دیا۔

Rahul Gandhi making Poha. Photo: INN.
راہل گاندھی پوہا بناتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ناگپور کے مشہور ’رام جی شیام جی پوہے والے‘ پر ایک غیر رسمی ملاقات کے دوران نوجوانوں کے ساتھ کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ اس ملاقات میں بے روزگاری، مہاراشٹر میں صنعتی منصوبوں کی منتقلی اور آئینی تحفظات جیسے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ گاندھی نے اس موقع پر کہا کہ مہاراشٹر کے نوجوان تبدیلی چاہتے ہیں اور ان کی آواز سننا ضروری ہے۔ راہل گاندھی نے نوجوانوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو روزگار سے جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہندوستان کو ’برین ڈرین‘ سے بچانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اہم اداروں پر گرفت مضبوط کر رہی ہے اور آئین کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ اس موقع پر موجود نوجوانوں نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری اور مواقع کی کمی ان کی سب سے بڑی پریشانی ہے۔ راہل گاندھی نے ’پوہا‘ اور گفتگو کو ’دلچسپ اور معنی خیز‘ قرار دیا۔ اس ملاقات نے نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ سیاسی حلقوں میں بھی توجہ حاصل کی ہے۔ دریں اثنا، انہوں نے ۲۰؍ نومبر کو ہونے والے مہاراشٹر کے انتخابات کیلئے چندر پور کے چمور اور امراوتی کے دھامنگاؤں ریلوے میں عوامی میٹنگیں کیں۔ یاد رہے کہ راہل گاندھی نے اس ہفتے کے شروع میں ناندیڑ میں انتخابی ریلی کے بعد سڑک کے کنارے ایک دکان پر گنے کا رس پیتے ہوئے مقامی خواتین سے بات چیت کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK