• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

چلتی ٹرین پر کسی نے پتھر پھینکا، فرقہ ورانہ رنگ دینے کی کوشش

Updated: January 14, 2025, 1:49 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

نامعلوم شخص کے ذریعے پھینکے گئے پتھر کو، سوشل میڈیا پر کمبھ کے میلے میں جانے والی گاڑی پر پتھرائو قرار دیا گیا۔

The passenger who uploaded the video on social media. Photo: INN
وہ مسافر جس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کیا۔ تصویر: آئی این این

سورت سے چھپرا کی سمت جانے والی تاپتی گنگا ایکسپریس ٹرین پر جلگائوں ریلوے اسٹیشن سے قریب پتھرائو کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پتھرائو کے اس واقعے کی اطلاع ٹرین میں سوار ایک مسافر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کر کے دی۔ اس سلسلے میں آر پی ایف جلگائوں تھانے کے انچارج انسپکٹر ڈی ایچ پاٹل نے بتایا کہ واقعہ کو پتھر بازی کے طور پر نہ دیکھا ئے جائے۔ کیونکہ چلتی ٹرین کے ایک ہی کوچ پرپتھر لگا ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس کی تفتیش جاری ہے۔ 
 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوپہر سوا۳؍ سے ساڑھے ۳؍ بجے کے درمیان سورت چھپرا ایکسپریس ٹرین جلگائوں ریلوے اسٹیشن سے چندمیٹر کی دوری پر گئی تھی کہ ٹرین کے بائیں بازو سے کسی نامعلوم شخص نے اس پر پتھر مارا جس کی وجہ سے ٹرین کے کو چ بی ۶؍کی کانچ کو نقصان پہنچا ہے۔ البتہ کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ آر پی ایف نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹرین کو بھساول میں روک کر جانچ پڑتا ل کی۔ معلوم ہوا کوئی مسافر زخمی نہیں  ہوا ہے۔ 
 ٹو یٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ مگر آر پی ایف پولیس جلگائوں کے ذریعے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا گیا ہے جسکی تفتیش جاری ہے۔ سوشل میڈیا کے ویویڈ میں بیان دینے والے شخص نے ویڈیو میں اپنا نام نہیں بتایا ہے۔ مگر اُس نے کہا کہ وہ سورت کے اُدھان جنکشن سے سوار ہوکر الہ آباد جارہا ہے۔ راستے میں جلگائوں اسٹیشن سے قریب شر پسند کے ذریعے ٹرین پر پتھر پھینکا گیا ہے۔ اس ٹرین میں سوار بہت سے مسافر کمبھ میلے شرکت کیلئے جارہے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اس معاملے کو فرقہ وارانہ عینک لگا کر دیکھا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا کے علاوہ کچھ نیوز چینلوں نے بھی اس سے ’’کمبھ میلہ‘ جانے والی ٹرین پر پتھرائو ‘‘ کے عنوان سے پیش کرنے کی کوشش کی۔ حالانکہ پولیس نے اس سے انکار کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK