• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دھولیہ ضلع کے سبھی ۵؍ حلقوں میں مہا یوتی کی جیت

Updated: November 24, 2024, 11:25 AM IST | I Shaikh | Dhule

کانگریس کے گڑھ دھولیہ (دیہی) سے آنجہانی سابق وزیر روہیداس پاٹل کے بیٹےکنال پاٹل کو کراری شکست۔

Kunal Patil. Photo: INN
کنال پاٹل۔ تصویر : آئی این این

 دھولیہ(آئی شیخ ): دھولیہ ضلع کے پانچوں ہی انتخابی حلقوں سے مہایوتی کے امیدواروں کو جس میں بی جے پی کے چار اور شندے گروپ کی ایک امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملی ہے۔کانگریس کا مضبوط قلعہ مانے جانے والے دھولیہ  دیہی سے آنجہانی سابق وزیر روہیداس پاٹل کے بیٹے اور دو مرتبہ کانگریس  کے ایم ایل اے رہ چکے کنال پاٹل کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا  ۔ بی جے پی سے پہلی مرتبہ امیدوار بنائے گئے رام بھدانے نے کنال پاٹل کو ۶۵؍ہزار۸۳۴؍ ووٹوں سے شکست دی ہے۔بھدانے کو ایک لاکھ۴۷؍ ہزار۳۱۶؍۴۷؍ہزار ۳۱۶؍ووٹ ملے ہیں۔شیو سینا (ادھو ) سے بغاوت کرنے والے اور اس انتخابی حلقے میں آزاد امیدوار ہلال مالی بھی کوئی خاص کارنامہ انجام نہیں دکھا پائے۔
 دوسری طرف دھولیہ شہری حلقے میں مجلس اتحادالمسلمین کے امیدوار ڈاکٹر فاروق انور شاہ کو بی جے پی کے امیدوار انوپ اگرلوال سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔شیوسینا ادھو کے امیدوار سابق ایم ایل اے انل گوٹے کو اس بار زبردست دھچکا لگا ہے۔بی جے پی کے امیدوار اگرل وال کو ایک لاکھ۱۶؍ ہزار۷۳۹؍ ووٹ ملے، ایم آئی ایم ایم کے فاروق شاہ کو۷۰۷۸۶؍، انل گوٹے کو ۲۰ہزار ۵۷۷؍ ووٹ ملے۔ سماج وادی سپریمو اکھلیش یادو، رکن پارلیمان اقرا حسن کے دورے کے باوجود سماج وادی کے ارشاد جاگیردار کو محض۱۷؍سو ہی ووٹ ملے۔
            سندھ کھیڑا اسمبلی حلقے سے بی جے پی سے پا نچویں مرتبہ جے کمار راول نے کامیابی حاصل کی ہے۔ این سی پی شردپوار گروپ کے امیدوار سندیپ بیڈسے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔جے کمار راول کو ایک لاکھ۵۰؍ ہزار۴۹۷؍ووٹ ملے جبکہ بیڈسے کو۵۴؍ ہزار۹۸۱؍ووٹ ملے ۔ کانگریس سے بغاوت کرکے آزاد امیدوار کے طورپر لڑنے والے  شیام سنیر کو محض۱۱؍ ہزار۷۷۷؍ووٹ ملے ہیں۔شیرپور اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے امیدوار کاشی رام  پاورا بی جے سے چوتھی مرتبہ منتخب ہوئے ۔ساکری اسمبلی حلقے شیو سینا شندے کی امیدوار منجولا گاوت نے کانگریس کے سابق رکن پارلیمان باپو ہری چورے کے بیٹے کانگریس کے امیدوار رویندر ہری چورے کو شکست دی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK