• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ماہم :جمشید جی روڈ اور کپڑا بازار میں گندگی کا ڈھیر، مکین پریشان

Updated: September 12, 2024, 10:26 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

مقامی افراد کے مطابق ایک ہفتہ سے شکایت کے باوجود صفائی نہیں کی جارہی ہے۔ تعفن سے رہنا محال ہوگیا ہے

A resident of Maham points to a pile of garbage on the side of the road.
ماہم کا ایک مکین سڑک کے کنارے کوڑاکرکٹ کے ڈھیر کی جانب اشارہ کررہا ہے۔(تصویر:انقلاب)

 سوچھ ابھیان  کے تحت وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے بھی شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی مہم میں بہ نفس نفیس شامل رہے لیکن آج بھی شہر کے کئی علاقے گندگی اورکوڑاکرکٹ سےپاک نہیں ہیں۔ ایسے ہی مسائل سے ماہم کے جمشید جی روڈ، کپڑا بازار اور سینا پتی باپٹ مارگ کے مکین  پریشان ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ لگاتار شکایت اور ایک ہفتہ سےپڑےکوڑے کرکٹ کے ڈھیر کو صاف کرنے کی درخواست کے باوجودجی نارتھ کا سالیڈ ویسٹ ڈپارٹمنٹ اس جانب توجہ نہیں دے رہا ہے ۔  اس ضمن میں متعلقہ افسر نے صاف صفائی  کے علاوہ کوڑاکرکٹ ڈالنے والوں کو تلاش کرکے ان پر کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔
  ماہم مغرب  کےسینا پتی باپٹ مارگ ، جمشید جی روڈ اور کپڑا بازار کے علاوہ ماہم ریلوے اسٹیشن کے اطراف کئی مقامات پر گزشتہ ایک ہفتہ سے کوڑےکرکٹ کا ڈھیر  ہے ۔ سیّد گلزار نامی مکین نے کہا کہ ماہم کے اکثر رہائشی علاقوں کے اطراف کوڑاکرکٹ پھینکنے کے ضابطہ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ جی نارتھ وارڈ کے سالیڈ  ویسٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ایک ہفتہ کے درمیان بارہا شکایت کی گئی اور یاد دہانی کرائی گئی لیکن مذکورہ   علاقوں میں پڑے کچرے کے ڈھیر کو صاف نہیں کیا گیا ہے ۔
  اس تعلق سے سماجی کارکن گینا ڈیسوزا نے کہا کہ گندگی چاہے رہائشی علاقے میں کی جائے یا ماہم کے ساحلی علاقے میں ، دونوں ہی صورتوں میں عوام کیلئے مضر صحت ہے ۔ماہم کے مختلف علاقوں میں پائے جانےو الے کوڑا کرکٹ اور گندگی سے اٹھنے والے تعفن سے جہاں بیٹھنا محال ہے وہیں اس کی وجہ سے مکینوں اور خصوصی طو رپر بچوں اور بزرگوں میں بیماری کا خطرہ لاحق  ہے ۔ سماجی رضا کار عرفان مچھی والا نے اس نمائندے کو  بتایا کہ اس تعلق سے جہاں کوڑاکرکٹ اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے  وہیں جی نارتھ وارڈ کے افسران اور ماہم پولیس سے یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ رہائشی علاقوں کو ڈمپنگ گراؤنڈ بنانے والوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش کیا جائے اور ان کیخلاف کارروائی کی جائے ۔‘‘ 
  جی نارتھ کے سالیڈ   ویسٹ ڈپارٹمنٹ کے آفیسر پرشانت تیستے سے استفسار کیا گیاتو انہوں نے نہ صرف کوڑا اٹھانے کی ہامی بھری بلکہ گندگی پھیلانے والوں کو تلاش کرکے ان کے خلاف کارروائی کرنے کابھی یقین دلایا ہے ۔
   خبر لکھے جانے تک   صفائی ملازمین نے نہ تو گندگی صاف کی   اور نہ ہی کوڑاکرکٹ اٹھایا تھا ۔

mahim Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK