• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہندرا نے کمرشیل چارپہیہ گاڑی’ مہندرا زیئو‘ لانچ کی

Updated: October 07, 2024, 2:35 PM IST | Agency | New Delhi

الیکٹرک تھری وہیلر کمپنی مہندرا لاسٹ مائل موبیلٹی لمیٹڈ نے یہاں ایک تقریب میں چار پہیہ نئی کمرشیل الیکٹر ک لائٹ گڈس کریئر ’مہندرا ززیئو‘لانچ کیا۔ 

Mahindra`s electric vehicle Zeo. Photo: INN
مہندرا کی الیکٹرک وہیکل زیئو۔ تصویر : آئی این این

الیکٹرک تھری وہیلر کمپنی مہندرا لاسٹ مائل موبیلٹی لمیٹڈ نے یہاں ایک تقریب میں چار پہیہ نئی کمرشیل الیکٹر ک لائٹ گڈس کریئر ’مہندرا ززیئو‘لانچ کیا۔ 
  کمپنی نے بتایا کہ زیئو کا مطلب ہے ”زیرو ایمیشن آپشن۔ ‘ یہ ماحول دوست گاڑی ہے اور یہ دوماڈلس میں دستیاب ہے۔ اسے شہری لاجسٹکس کی ابھرتی ہوئی ضروریات کی تکمیل کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ یہ گاڑی ہائی وولٹیج ۳۰۰؍وی آرکیٹکچر پر بنائی گئی ہے جو توانائی کی بہتر کارکردگی، زیادہ رینج اور تیز چارجنگ فراہم کرتی ہے۔ اس کا جدید پائیدار مقناطیسی سنکرونس موٹر ۳۰؍ کلو واٹ فراہم کرتا ہے۔ ۲۱ء۳؍کے ڈبلیو ایچ کی لکویڈ کولڈ بیٹری پاور سے بھرپور کارکردگی پیش کرتی ہے۔ ۶۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ اس کی۷۶۵؍ کلوگرام تک کی اعلیٰ پے لوڈصلاحیت مختلف تجارتی ضروریات کے مطابق ہے۔ اس کی اصل ڈرائیونگ رینج ۱۶۰؍ کلومیٹر ہے۔ کمپنی نے کہا کہ زیئو(زیڈ ای او) مہندرا کی ابتدائی قیمت ۷ء۵۲؍ لاکھ روپے مقرر کی گئی۔ ری جنریٹیو بریکنگ سسٹم کے ذریعہ اسے مزید بڑھایاجاتا ہے جو رینج کو بڑھانے میں معاون ہے۔ گاڑی دو ڈرائیونگ موڈ ایکو او رپاور کے ساتھ آتی ہے جو رینج کو بڑھاتی ہے اور ٹرن اراو نڈ ٹائم کو کم کرتی ہے۔ گاڑی ڈی سی فاسٹ چارجر کے ساتھ۶۰؍ منٹ میں ۱۰۰؍ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK