فلسطینی صدر محمود عباس کااقوام متحدہ سے مطالبہ، خصوصی رابطہ افسر سے ملاقات۔
EPAPER
Updated: November 29, 2024, 1:05 PM IST | Agency | Jerusalem
فلسطینی صدر محمود عباس کااقوام متحدہ سے مطالبہ، خصوصی رابطہ افسر سے ملاقات۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد۲۷۳۵؍ پر عمل درآمد کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے، جس میں غزہ پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد۲۷۳۵؍ پر عمل درآمد کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے، جس میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق محمود عباس نے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ افسر برائے مشرق وسطیٰ امن عمل ٹور وینس لینڈ کا رام اللہ میں ان کے دفتر میں الوداعی دورہ کیا۔ ملاقات کے دوران محمود عباس نے وینس لینڈ کو فلسطینی علاقوں میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے فلسطینی انتظامیہ کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ محمود عباس نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد۲۷۳۵؍ پر عمل درآمد کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، جس میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی، غزہ کی پٹی میں امداد کے داخلے میں تیزی لانے، وہاں سے اسرائیل کے مکمل انخلا اور ریاست فلسطین کو غزہ پٹی کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں مکمل ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔