دونوں کمپنیوں کی جانب سے اس معاہدے کے ذریعے ہندوستان کی انرجی کے میدان میں جاری ترقی کو مزید تیزکرنے کیلئے کام کرنے کادعویٰ
EPAPER
Updated: December 28, 2023, 8:37 AM IST | Ahmedabad
دونوں کمپنیوں کی جانب سے اس معاہدے کے ذریعے ہندوستان کی انرجی کے میدان میں جاری ترقی کو مزید تیزکرنے کیلئے کام کرنے کادعویٰ
قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ملک کی سب سے بڑی اور دنیا کی معروف کمپنیوں میں سے ایک اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ (اے جی ای ایل) نے ۱۷۹۹؍میگاواٹ شمشی توانائی کی فراہمی کے لئے سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی) کے ساتھ پاور پرچیز ایگریمنٹ (پی پی اے) پر عملدرآمد کا اعلان کیا ہے۔اس بقیہ پی پی اے پر دستخط کے ساتھ اے جی ای ایل نے جون ۲۰۲۰ء میں ایس ای سی آئی کی طرف سے دیے گئے پورے ۸؍ ہزار میگاواٹ کے مینوفیکچرنگ-لنکڈ سولر ٹینڈر کیلئے پاور آف ٹیک ٹائی اپ مکمل کر لیا ہے، جس نے دنیا کے سب سے بڑے سولر ٹینڈر کا ریکارڈ بنایا ہے۔
اے جی ای ایل نے اپنے ایس ای سی آئی مینوفیکچرنگ-لنکڈ سولر پی وی ٹینڈر کے وعدوں کو آگے بڑھایا ہے، جس میں 2 گیگاواٹ اے جی ای ایل سیل اور ماڈیول مینوفیکچرنگ سہولیات کا قیام شامل ہے۔ اے جی ای ایل نے پہلے ہی اپنی ذیلی کمپنی مندرا سولر انرجی لیمیٹڈ (ایم ایس ای ایل) کے ذریعے ۲؍ گیگاواٹ سالانہ کی صلاحیت کے ساتھ ایک سولرپی وی سیل اور ماڈیول مینوفیکچرنگ پلانٹ شروع کر دیا ہے۔ یہ پلانٹ گجرات کے مندرا میں واقع ہے۔ اے جی ای ایل کے پاس اپنی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ادانی رینوایبل انرجی ہولڈنگ فار لیمٹڈ کے ذریعے ایم ایس ای ایل کے ۲۶؍ فیصد ہیں۔
اڈانی گرین نے ۱۹ء۸؍ گیگاواٹ کے پی پی اے پر دستخط کیے ہیں جب کہ بقیہ ۲۰ء۸؍ گیگاواٹ لاک ان پورٹ فولیو میں مرچنٹ صلاحیت ہے۔ ہندوستان کے وسائل سے مالا مال خطوں میں پہلے سے ہی ۲؍ لاکھ لاکھ ایکڑ سے زیادہ اراضی کا معاہدہ ہواہے جب کہ پورٹ فولیو ۲۰۳۰ءتک ۴۵؍گیگا واٹ کی صلاحیت کو انجام دینے کے لیے مکمل طور پر رسک فری ہے۔
امیت سنگھ، سی ای او، اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ، نے کہا ہے کہ ،’’اڈانی گرین نہ صرف ہندوستان کے ڈیکاربونائزیشن کے اہداف کو فعال کرنے کیلئے پرعزم ہے بلکہ خود انحصار ہندوستان کے وژن میں بھی حصہ ڈال رہا ہے۔ ہمیں سب سے بڑے گرین پی پی اے کو پورا کرنے اور پائیدار توانائی کے منظر نامے کو فعال کرنے پر خوشی ہورہی ہے ۔ ۲۰۳۰ءتک ہندوستان کے ۵۰۰؍ گیگاواٹ نان فاسل فیول کے ہدف کے مطابق، اڈانی گرین ۴۵؍ گیگاواٹ سے زیادہ قابل تجدید توانائی فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، جو ہمارے موجودہ آپریٹنگ پورٹ فولیو سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ یہ سستی اور قابل رسائی صاف توانائی فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ اڈانی گروپ نے اب تک ہندوستان کی بیشتر صنعتوں پر اجارہ داری قائم کر لی ہے۔ گرین انرجی اڈانی کی سب سے کامیاب کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ باوجود کئی تنازعات کے یہ کمپنی اس وقت بھی خاصا بزنس کر رہی تھی جب ہنڈن برگ رپورٹ کے سبب اڈانی کی دیگر تمام کمپنیوں نے شیئروں کے دام نیچے گر رہے تھے۔ کمپنی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آئندہ سال اس کمپنی کے مارکیٹ میں مزید بہتر کارکردگی کر دکھانے کا امکان ہے ۔ فی الحال اس معاہدے کے تعلق سے کمپنی خاصی پر جوش ہے اور اس کے ذریعے منافع میں اضافہ کا امکان ہے۔