• Fri, 28 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ملاڈ بریج : کافی ٹال مٹول کے بعد وفد سے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر نے ملاقات کی

Updated: February 28, 2025, 11:11 AM IST | Saeed Ahmad Khan | Malad

کچھ کاغذات بھی دیئے جس کے مطالعے کے بعد مالونی وکاس منچ کے ذمہ داران اگلا قدم اٹھائیں گے اور عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔

Malvani`s Bridge with its ramps broken. Photo: INN
مالونی کا بریج جس کے ریمپ کو توڑدیا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

 یہاں ایورشائن بریج بائیکرس کیلئے بند کرنے کےبعد سے اب تک کی گئی کافی ٹال مٹول کے بعد اسسٹنٹ میونسپل کمشنر کندن ولوی نے مالونی وکاس منچ میں شامل مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے اورسماجی خدمت گاروں سے جمعرات کو اپنے دفتر میں ملاقات توکی مگرکوئی ٹھوس جواز نہیں پیش کیا اور نہ ہی وہ شرکائے وفد کوبریج بند کرنے کے تعلق سے مطمئن کرسکے۔ مطالبہ کرنے پر انہوں نےکچھ کاغذات ضرور دیئے جسےمالونی وکاس منچ کےذمہ داران مطالعے کےبعد اگلا قدم اٹھائیں گےاور عدالت سے بھی رجوع ہوں گے۔ 
 اسسٹنٹ میونسپل کمشنر ولوی نےپھر وہی عذرِ لنگ دہرایا کہ وہ بریج کمزور ہے جس پرانہیں یاد دلایا گیا کہ پھر اس کمزور بریج پرآپ لوگوں نے وزنی پتھروں کوکیوں بھردیا ہے، بولڈر کیوں رکھے گئے ہیں توانہوں نے جوازپیش کیا کہ وزنی پتھر بریج کے کھمبے والے حصے میں رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے یہ بھی دہرایا کہ آخر بائیکرس کوکیوں روکا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسےپیدل چلنے والوں کیلئے بنایا گیاتھا، اس لئے روکا گیا ہے اوراب بائیکرس کووہاں سےجانے نہیں دیا جائے گا۔ شرکائے وفد کاالزام ہےکہ بات چیت کے دوران اسسٹنٹ میونسپل کمشنر نےغلط بیانی بھی کی کہ اب بھی توبائیکرس وہاں سےگزرتے ہیں جبکہ یہ کھلاہوا جھوٹ ہے کیونکہ وہاں جورکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، اس میں پیدل چلنے والو ں کودشواری ہوتی ہے، بائیکرس کے گزرنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 
 اس ملاقات کےدوران انہیں رمضان المبارک میں ٹریفک جام سے پیدا ہونے والے مسائل سے بھی انہیں آگاہ کرایاگیا، اس پربھی انہوں نے کوئی معقول جواب نہیں دیا۔ 
  وفد میں عاقب شیخ ، رئیس شیخ، چارول جوشی اور ایڈوکیٹ سعیدشیخ وغیرہ شامل تھے۔ ان لوگوں کایہ بھی کہنا ہے کہ کاغذات کا مطالعہ کرنےکےبعد آگے کا لائحۂ عمل طے کیا جائے گا اورضرورت پڑنے پربی ایم سی دفتر کے سامنے ہی بے مدت دھرنادیا جائے گا کیونکہ ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ بریج سےبائیکرس کوروکنے کی محض اس لئے سازش کی گئی ہے کہ بریج کےقریب قیمتی زمین کو ہتھیانے کا راستہ آسان ہو۔ یہ اس لئے بھی کہ بریج بند کرنے، ریمپ توڑنے اور بریج پربولڈر رکھنے کا بی ایم سی کے پاس کوئی ورک آرڈر نہیں ہے، محض من مانی کی گئی اور زمین قبضہ کرانے میں میونسپل افسران بھی ملوث نظرآرہے ہیں۔ اس کے علاوہ اگربی ایم سی نےاپنا رویہ نہ بدلا توہم سب عوام کے مفاد میں عدالت سے بھی رجوع ہوں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK