• Thu, 30 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ملاڈ: مسافروں کو حادثے سے بچانے کیلئے کام تیزی سے جاری

Updated: January 20, 2025, 11:34 AM IST | Saeed Ahmad Khan | Malad

پلیٹ فارم نمبر ایک پر دوسری جانب پلیٹ فارم بنانے کا عمل ایک ماہ میں پورا کرلینے کا ریلوے انتظامیہ کا دعویٰ۔

A view of the construction of the new landing platform at Malad station. Photo: INN
ملاڈ اسٹیشن‌ پر اترنے کیلئے نئے پلیٹ فارم کی تعمیر کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

یہاں ریلوے اسٹیشن پر نئے پلیٹ فارم نمبر ایک اور دو کے لئے ایک ہی زینہ ہونے سے ہمہ وقت حادثے کا اندیشہ رہتا ہے، حالانکہ بریج کے اوپر مستقل طور پر آر پی ایف کے جوان تعینات کئےجارہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی رکھی جارہی ہے۔ 
 ‌ریلوے انتظامیہ کی جانب سے اس کا حل پلیٹ فارم نمبر ایک کی دوسری سمت (ایم ایم سویٹس کی جانب) بھی پلیٹ فارم بنایا جارہا ہے، یہ کام تیزی سے جاری ہے۔ ‌ اس پر گرڈر بچھائے جاچکے ہیں جبکہ بڑے حصے پر لوہے کی چادریں بھی بچھادی گئی ہیں، کچھ حصہ باقی ہے۔ اس کے بن جانے کے بعد مشرق ومغرب کی سمت جانے والے مسافر الگ ہو جائیں گے جو فی الوقت ایک پلیٹ فارم پر مجبورا ً جمع ہوجاتے ہیں۔ ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او ونیت ابھیشیک نے نمائندۂ انقلاب کو بتایا کہ کام تیزی سے جاری ہے، امید ہے کہ ایک ماہ میں پورا ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نئے پلیٹ فارم بن جانے کے بعد پلیٹ فارم نمبر ایک اور دو کی بھیڑ خود ہی الگ ہوجائے گی اور نگرانی کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔ چیف پی آر او نے مزید بتایا کہ یہ کام مشکل تھا مگر کسی صورت اس کا حل نکالا گیا۔ اس کے علاوہ اس حصے کو پوری طرح بند کردیا جائے گا تاکہ لوگ پٹریاں پار نہ کرسکیں ۔ 
 چیف پی آر او ونیت نے مزید کہا کہ جب سے نئی لائن کی توسیع کی گئی ہے تب سے پلیٹ فارم کی ترتیب بدل گئی ہے حالانکہ اضافی لائن سے آنے والے وقتوں میں کافی فائدہ ہوگا۔ اسی لئے پلیٹ فارم پر گنجائش کم ہوگئی ہے لیکن اب زیادہ وقت تک مسافروں کو یہ پریشانی جھیلنی نہیں پڑے گی کیونکہ اس کا حل نکالا جاچکا ہے، ہاں کچھ وقت ضرور لگے گا۔ اس دوران احتیاط کے طور پر اسٹال ہٹادیئے گئے اور ٹرینوں کو اس طرح آگے پیچھے کرکے روکا‌جارہا ہے کہ پلیٹ فارم نمبر ایک اور دو کے مسافروں کی بھیڑ بٹ جائے اور وہ آسانی کے ساتھ خود کار زینے کا بھی استعمال کرسکیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK