• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ملائیکا اروڑہ کے والد انیل اروڑہ کی ٹیرس سے چھلانگ لگا کر خودکشی

Updated: September 11, 2024, 2:02 PM IST | Mumbai

ممبئی پولیس نےا طلاع دی ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ ملائیکا اروڑہ کے والد انیل اروڑہ نے باندرہ، ممبئی کی ایک عمارت کی ٹیرس سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔ انیل اروڑہ کی خودکشی کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ آج صبح ۹؍ بجے پیش آیا تھا۔

Malaika Arora can be seen with her parents and sister. Image: X
ملائیکا اروڑہ کو اپنے والدین اور بہن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: ایکس

ممبئی پولیس نے اطلاع دی ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ ملائیکا اروڑہ کے والد انیل اروڑہ کی باندرہ، ممبئی کی ایک عمارت کی ٹیرس سے چھلانگ لگا کر خودکشی کے بعد موت ہوگئی ہے۔ پولیس حکام جائے وقوع پر پہنچے ہیں اوراب تک انہیں کوئی خودکشی کا نوٹ نہیں ملا ہے۔

پولیس اب تک انیل اروڑہ کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں کرسکی ہے۔خیال رہےکہ ملائیکا اروڑہ کے والدین انیل اروڑہ اور جوئیس پولی کریپ باندرہ ویسٹ کے عائشہ مینر میں رہائش اختیار کئے ہوئے تھے۔ 

ارباز خان جائے وقوع پر۔ تصویر: ایکس

انیل اروڑہ کی خودکشی کے بعد ملائیکا اروڑہ کے سابق شوہر ارباز خان جائے وقوع پرپہنچے اور انہیں پولیس سے تعاون کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ آج صبح ۹؍ بجے پیش آیا ہےاور انیل اروڑہ کا پوسٹ مارٹم باندرہ کے بھابھا اسپتال میں کیا جائے گا۔ انیل اروڑہ میڈیا سے دوری اختیار کرتے تھے اور انہیں متعدد مرتبہ خاندانی تقریبات میں اپنی بیٹیوں کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔


گزشتہ سال ملائیکااروڑہ اور ان کی والدہ کو ممبئی کے ایک اسپتال کے باہر دیکھا گیا تھا جہاں انیل اروڑہ  ایڈمیٹ تھے۔  ملائیکا اروڑہ اور امرتا اروڑہ کی والدہ جوئیس پالی کریپ ملیالی عیسائی ہیں جبکہ ان کے والد پنجابی تھے اور ہندوستانی نیوی میں کام کرتے تھے۔ کچھ برسوں قبل ملائیکا اروڑہ نے بتایا تھاکہ جب وہ صرف ۱۱؍ سال کی تھیں تو ان کے والدین کی علاحدگی ہوگئی تھی۔ ملائیکا اروڑہ اور ان کی بہنوں کی پرورش ان کی والدہ نے کی تھی جو علاحدگی کے بعد چمبور سے تھانے منتقل ہوگئی تھیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK