مالیگائوں کے مشرقی مضافات میں ۲؍روزہ ضلعی تبلیغی اجتماع رقت انگیز دعاکے ساتھ ختم ہوا۔ اس سے قبل عامتہ المسلمین سے خطاب کے دوران علماءنے تبلیغی جماعت کے ۵؍نکاتی نصاب کی تشریح اور وضاحت، حالات حاضرہ کی مناسبت سےحوالوں اور واقعات کے ساتھ کی۔
EPAPER
Updated: January 11, 2025, 11:33 AM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon
مالیگائوں کے مشرقی مضافات میں ۲؍روزہ ضلعی تبلیغی اجتماع رقت انگیز دعاکے ساتھ ختم ہوا۔ اس سے قبل عامتہ المسلمین سے خطاب کے دوران علماءنے تبلیغی جماعت کے ۵؍نکاتی نصاب کی تشریح اور وضاحت، حالات حاضرہ کی مناسبت سےحوالوں اور واقعات کے ساتھ کی۔
مالیگائوں کے مشرقی مضافات میں ۲؍روزہ ضلعی تبلیغی اجتماع رقت انگیز دعاکے ساتھ ختم ہوا۔ اس سے قبل عامتہ المسلمین سے خطاب کے دوران علماءنے تبلیغی جماعت کے ۵؍نکاتی نصاب کی تشریح اور وضاحت، حالات حاضرہ کی مناسبت سےحوالوں اور واقعات کے ساتھ کی۔ اور کہا کہ دین پر استقامت اختیار کرنے میں کامیابی ہے۔ اصلاح اور فلاح کا یہی راستہ ہے جس پر گامزن رہ کر اُمّت کو سُرخروئی ملے گی۔ موجودہ حالات میں لوگوں کو راہ راست پرلانے کیلئے تبلیغی جماعت محنت سے کام کررہی ہے۔ ایمان کے تحفظ اور اسکی پختگی کیلئے دین کے راستے میں اپنا وقت لگائیں۔
خطاب کرنےوالوں میں مفتی سمیر احمد، مولانا التمش، مولانا افضل، یوسف ایس ٹی کے نام معلوم ہوئے ہیں۔ جمعہ کے روزبعدنماز عصراجتماعی نکاح خوانی کی تقریب ہوئی۔ مغرب کی نماز کے فوری بعد دعاشروع ہوئی۔ جمعہ کی روایتی تعطیل کے سبب اجتماع گاہ میں مسلمانوں کا جم غفیر دیکھا گیا۔ مالیگائوں کے علاوہ ضلع ناسک کے سبھی شہروں، قصبوں اور دیہی حلقوں سے چھوٹی بڑی جماعتیں اس اجتماع میں شریک ہوئی تھیں۔ غربید مسجد مرکز سےمنسلک ساتھیوں اور جماعت کی شوریٰ کے اراکین نے اجتماع کی کامیابی کیلئے انتھک جدوجہد کی۔ سرکاری افسران میں میونسپل کمشنر وایڈمنسٹریٹررویندرجادھو، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی، ڈی وائے ایس پی تیگ بیرسنگھ سندھو اور سیاسی شخصیات میں رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا بچھائو، ایم ایل اے مفتی اسماعیل وغیرہ نے انتظامی امورکے جائزہ وتکمیل کیلئے منتظمین اجتماع سے رابطہ بنائے رکھا۔