اطلاعات کے مطابق، عبدالملک، مالیگاؤں چوک پر ایک ہوٹل میں چائے پی رہے تھے کہ تین حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور ان پر تین راؤنڈ فائرنگ کی۔ ملک کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔
EPAPER
Updated: May 27, 2024, 12:18 PM IST | Nashik
اطلاعات کے مطابق، عبدالملک، مالیگاؤں چوک پر ایک ہوٹل میں چائے پی رہے تھے کہ تین حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور ان پر تین راؤنڈ فائرنگ کی۔ ملک کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔
مہاراشٹر کے مالیگاؤں کے سابق میئر عبدالملک محمد یونس عیسیٰ کو آج صبح نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار دی۔ اسدالدین اویسی کی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) پارٹی کے ایک سرکردہ لیڈر ملک کو تین گولیاں لگیں اور انہیں علاج کیلئے مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ اطلاعات کے مطابق، عبدالملک، مالیگاؤں چوک پر ایک ہوٹل میں چائے پی رہے تھے کہ تین حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور ان پر تین راؤنڈ فائرنگ کی۔ ملک کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔
حملے کے بعد ایم آئی ایم کے حامی احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے تھے اس لئے نظم و نسق برقرار رکھنے کیلئے مالیگاؤں میں پولیس کی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔ حکام حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہے حالانکہ فائرنگ کے مقام پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی عدم موجودگی کی وجہ سے ان کی شناخت کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ تاہم، پولیس آس پاس کے علاقے سے دیگر سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اے آئی ایم آئی ایم لیڈروں کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ رواں سال فروری میں، عبدالسلام، جنہیں اسلم مکھی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو بہار کے گوپال گنج میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اسلم مکھی نے نومبر۲۰۲۳ء میں گوپال گنج صدر سیٹ کیلئے اسمبلی ضمنی انتخاب لڑا تھا۔