• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مالیگائوں :’گئورکشا ‘کے نام پر ایسے مویشیوں کو ضبط کیا گیا جو قربانی کے نہیں تھے

Updated: June 19, 2024, 12:26 AM IST | Malegaon

ہفتہ واری مارکیٹ میں خریدے گئے جانوروں کو پولیس نے گئو رکشکوں کی شکایت پر ضبط کرکے گئو شالہ بھیج دیا، کاروباریوں میں بے چینی

A copy of the letter given by the gau rakshaks
گئو رکشکوں کے دیئے گئے خط کا عکس

بقرعید سے ایک  رات قبل  مالیگائوں کے  کاٹن مارکیٹ میں پولیس نے کچھ ایسے مویشیوںکو ضبط کرکے گئو شالہ بھیج دیا جو ذبح کرنے کیلئے نہیں لائے گئے تھے۔ اس کی وجہ سے  مویشی پالن کے کاروبار سے منسلک افراد میں بے چینی ہے۔  دراصل یہاں کاٹن مارکیٹ میں گائے کی نسل کے سیکڑوںجانوروں کی  فروختگی عمل میں آئی۔بیچنے والوںنے رقم وصول کرلی  اورخریداروںکے ہاتھ میں جانورکی رسّی تھما دی  لیکن مارکیٹ سے باہر نکلنےکا قدآورگیٹ بندکردیاگیا۔ کاٹن مارکیٹ کے اہلکاروں نے  خریدے گئے جانوروں کی رسید  بنانے سے انکار کردیا۔پولیس آئی ،انکوائری ہوئی ،  اورجانورضبط کرلئے گئے۔منگل کو یہ سارے جانورپانجرہ پول گئوشالہ روانہ کردیئے گئے۔
 اطلاع کے مطابق ۱۶؍جون کو مالیگائوں کے کاٹن مارکیٹ میںکثیرتعدادمیں گائے کی نسل کے جانورفروخت کیلئے لائے گئے تھے ۔فروخت کرنے والے غیر مسلم کاشتکار اور خریدار مویشی پالن  کے پیشے سے منسلک مسلمان تھے۔علی الصباح مارکیٹ شروع ہوا ۔  دوپہرتکسیکڑوںجانوروں کے سودے مکمل ہوگئے  ۔پیسے دینے کےبعدخرایداروں نے  رسید لینےکیلئے کاٹن مارکیٹ کمیٹی کے دفتر کا رُخ کیا مگر انہیں رسید نہیں دی گئی۔کچھ دیر بعد  مارکیٹکے گیٹ پرپولیس اہلکار کھڑے ہوگئے اور  اسےلاک کر  دیا۔ کاروباریوں نے  پریشانی کے عالم میںسماجوادی پارٹی کے مقامی لیڈرمحمد مستقیم کوفون کرکے مارکیٹ کمیٹی بلوایا۔انہوں نے پہنچ کر کاٹن مارکیٹ کے ذمہ داروں سے بات کی ۔ انہیں بتایا گیا کہ  ذبیحہ یا قتل کے ارادے سے جانورلیجائے جانے کا شبہ ہے اس لئے رسید نہیں دی جا رہی ہے اور  گیٹ بندکردیا گیاہے۔  لاکھ سمجھایا گیا کہ مویشی پالنے والے ہفتہ واری بازار میں جانور خریدتے بیچتے ہیںلیکن وہ نہیں مانے ۔کیمپ پولیس اسٹیشن اور آئوٹرمالیگائوںکے ڈپٹی ایس پی کو اطلاع  ی گئی لیکن مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔
 گئورکھشک مچھندر شِرکے نے۱۶؍جون (اتوار)کو نمائندئہ انقلاب کو واٹس اَیپ پر پولیس انتظامیہ کو دیئے گئے عریضے کا عکس شیئر کیا تھا۔ یکم جون۲۰۲۴ءکودیئے گئے اس عریضے  میں لکھا تھاکہ   کاٹن مارکیٹ سے قتل یا ذبیحہ کے مقصدسے جانورخریدے جاتے ہیں۔اس پر روک لگائی جائے۔جانوروںکے مارکیٹ پر پولیس انتظامیہ کڑی نگرانی کرے۔کاٹن مارکیٹ سے گائے اور گائے کی نسل کے جانوروںکی نقل وحمل بند کروائی جائے۔شِرکے نے ۱۷؍جون پیرکی رات  واٹس اَیپ پر تحریری میسج بھیجا ۔اسکے مطابق مقامی کاٹن مارکیٹ میں پولیس انتظامیہ بشمول سرکاری محکموں کی کارروائی کے دوران ۸۸؍سے زائد گائے کی نسل کے جانور(بِیل،بچھڑے وغیرہ)ضبط کرکے پانجرہ پول گئوشالہ میں روانہ کئے گئے ہیں۔
 ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کی سربراہی میں مالیگائوں کیمپ پولیس ڈی وائے ایس پی  کی کاٹن مارکیٹ کے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ ہوئی ۔طے کیا گیا کہ کاٹن مارکیٹ کے جانورو ں کو گئوشالہ بھیج دیاجائے۔اسکے آگے کی کارروائی عنقریب کی جائے گی۔ نمائندئہ انقلاب نے اس سلسلے میں  پولیس انتظامیہ سے استفسار کی کوششیں کیں جو ناکام ہوئیں ۔ عیاں رہے کہ عیدقرباں پر  اسمبلی اسپیکر راہل نارویکرکی ہدایت کے مطابق ریاست مہاراشٹرکے ڈائریکٹرجنرل آف پولیس آفس سے جاری خط میں مالیگائوں میں گائے اور گائے کی نسل کے جانوروںکے ذبیحہ یا قتل پرخصوصی روک تھام لگانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK