کریٹ سومیّا کے دوروں سے پیداحالات اورفرقہ وارانہ ماحول کی خرابی کی شکایت کی اور کہا کہ شہریوں میں خوف ودہشت پھیلانا مناسب بات نہیں ہے۔
EPAPER
Updated: February 06, 2025, 2:38 PM IST | Inquilab News Network | Malegaon
کریٹ سومیّا کے دوروں سے پیداحالات اورفرقہ وارانہ ماحول کی خرابی کی شکایت کی اور کہا کہ شہریوں میں خوف ودہشت پھیلانا مناسب بات نہیں ہے۔
مبینہ طور سے جعلی کاغذات کے ذریعے جنم داخلے حاصل کرنے کےمعاملات کی جانچ کیلئے کام کررہی ایس آئی ٹی کے سربراہ دتاتریہ کرالے سے مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی ۔مطالبہ کیا کہ گھروں میں گھس کر کاغذات کی جانچ کرنے کی بجائےمتعلقہ فردکوقانونی نوٹس کے ذریعے سرکاری دفتر میںطلب کیا جائے۔
ڈیفینس کمیٹی نے ایس آئی ٹی کے قیام کی مخالفت کی نہ اُس کے دائرئہ کار سے متعلق اختلاف کیا بلکہ بی جے پی لیڈرکریٹ سومیّا کے بار بارمالیگائوںدورے سے پیداہونےوالے حالات ،فرقہ وارانہ ماحول کی خرابی اور عام شہریوں میں خوف ودہشت کرنا مناسب بات نہیں ہے۔ یہاں کوئی غیرملکی ملتا ہےتواُسے لے کر جائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
کمیٹی کے بانی شیخ آصف اور رکن محمد مستقیم نے کہا کہ کورونا کی بندشوں کے دوران بہت سارے بچوں کی پیدائشیں ہوئی ہیں ۔ان کے ناموںکے اندراج میںشہری انتظامیہ کے محکمہ برائے اندراج پیدائش کی جانب سے تاخیر ہوئی،اس جانب میونسپل کارپوریشن کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ایس آئی ٹی کے ذریعے قائم کردہ تفتیشی دستوں کوتاکید کی جائےکہ وہ دورانِ تفتیش خواتین اورلڑکیوں سےغیر متعلق سوالات قطعی نہ کریں۔سوالوںکی ڈور میں اُلجھاکرمعاملے کو پیچیدہ نہ بنائیں۔کمیٹی کے مطالبات سننے کے بعد دتاتریہ کرالے نے یقین دہانی کروائی کہ جانچ کے عمل سے پیداہونے والی تکلیفوں کو دور کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔شفافیت کےساتھ جانچ مکمل کرکےاحوال متعلقہ سرکاری محکمے میں بھیجے جائیںگے۔واضح رہے کہ کمیٹی نے ۷؍ فروری جمعے کی سہ پہرشہیدوںکی یادگار کے پاس احتجاجی دھرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔