• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ملکار جن کھرگے کا الزام ، مودی حکومت نے ۱۰؍ سال میں کسانوں کی آواز کو دبایا ہے

Updated: February 13, 2024, 2:35 PM IST | New Delhi

ملکار جن کھرگے نے آج کسانوں کی تنظیم کے دہلی چلو آندولن کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے ایکس پوسٹ میں کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ مودی حکومت نے گزشتہ ۱۰؍ سال میں کسانوں سے کئے جانے والے وعدوں کو پورا نہیں کیا اور کسانوں کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔ یقین دہانی کی کہ کانگریس کسانوں کی بھرپور حمایت کرے گی۔

Malikarjun Kharge. Photo: INN
ملکار جن کھرگے۔ تصویر: آئی این این

کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے کسانوں سے ۱۰؍ سال میں کئے جانے والے وعدے کو نہ نبھاکر مودی حکومت پر کسانوں کی  آواز کو دبانے کا الزام عائد کیا ۔خیال رہے کہ آج کھرگےنےاس وقت مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے جب کسانوں کی تنظیم دہلی چلو احتجاج کیلئے دہلی کیلئے روانہ ہو رہی ہے۔ حکومت نے قومی راجدھانی میں کسانوں کے احتجاج کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں روکنے کیلئے جنگی پیمانے پر تیاریاں کی ہیں۔ کھرگے نے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ آمریت پسند مودی حکومت کسانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یاد رکھئے کہ کس طرح کسانوں کو ’’آندولن جیوی ‘‘ اور ’’چاپلوس ‘‘ کہہ کر بدنام کیا گیا اور ۷۵۰؍ کسانوں نے اپنی جانیں گنوا دیں۔مودی حکومت نے ملک کے کسانوں سے ۱۰؍ سال میں کئے جانے والے ۳؍ وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اپنے مطالبات کو منوانے کیلئے کسان پُرعزم، ہر حال میں دہلی میں داخل ہونے کااعلان

ان وعدوں میں کسانوں کی آمدنی کو دگنا کرنا، سوامی ناتھن کی رپورٹ کے مطابق ان پٹ لاگت کے علاوہ ۵۰ ؍فیصد کا نفاذ اور ایم ایس پی کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دینا شامل ہے۔انہوں نے کسانوں کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آج چھتیس گڑھ کے امبیکا پور میں کانگریس کسانوں کیلئے انصاف کی مانگ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK