• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملکار جن کھرگے اور راہل گاندھی کی بہار کانگریس کے لیڈران کے ساتھ میٹنگ

Updated: December 26, 2023, 4:21 PM IST | Patna

کانگریس صدر ملکار جن کھرگے اور راہل گاندھی نے بہار کانگریس کے لیڈران کے ساتھ ۲۰۲۴ء لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی کے تعلق سے بات چیت کرنے کیلئے ایک میٹنگ منعقد کی ہےجس میں کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال، بہار کانگریس صدر اکھلیش پرساد سنگھ اورنو منتخب شدہ ریاستی انچارچ موہن پرکاش اور دیگر لیڈران جیسے رنجیت رنجن اور شکیل احمد وغیرہ شامل تھے۔

Mallikarjun Kharge and Rahul Gandhi with other leaders during the meeting. Photo: PTI
ملکار جن کھرگے اور راہل گاندھی میٹنگ کے دوران دیگر لیڈران کے ساتھ ۔ تصویر: پی ٹی آئی

کانگریسی صدر ملکار جن کھرگے نے راہل گاندھی کے ساتھ بہار میں کانگریس پارٹی لیڈران کے ساتھ ۲۰۲۴ء لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی پربات کرنے کیلئے، جس میں سیٹوں کی تقسیم پر گفتگو بھی شامل ہے، ایک میٹنگ منعقد کی ہے۔ میٹنگ میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال، بہار کانگریس صدر اکھلیش پرساد سنگھ اور نو منتخب شدہ ریاستی انچارچ موہن پرکاش اور دیگر لیڈران جیسے رنجیت رنجن اور شکیل احمد وغیرہ شامل تھے۔ بہار کے تقریباً ۴۰؍ لیڈران نے میٹنگ میں شرکت کی تھی۔

کھرگے نے میٹنگ کے تعلق سے اپنے ایکس پوسٹ پر اطلاع دی اور کہا تھا کہ بہار حکومت لوگوں کی توقع کے لحاظ سے ریاست میں کام کر رہی ہے۔ ہم سماجی انصاف کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اراکین کی معطلی: دھنکر کے مکتوب پرکھرگے کا سخت جواب، ملاقات کیلئے نہیں پہنچے

 بہار کی ترقی، امن اورفلاح و بہود کیلئے بہار کانگریس کا ہر لیڈرریاست کے عوام تک پہنچنے اور ان کی امنگوں پر پورا اترنے کیلئے تیار ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ کانگریسی لیڈران سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے ریاستی لیڈران سے گفتگو کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کھرگے جموں کشمیر میں بھی کانگریس پارٹی کے لیڈران سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK