• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پورٹس سے ایئر پورٹس، سبھی پر وزیر اعظم مودی کا کنٹرول ہے: ملکارجن کھرگے

Updated: November 20, 2023, 5:29 PM IST | Jaipur

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے راجستھان میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورٹس (بندرگاہوں) سے ایئر پورٹس (ہوائی اڈوں) تک سب کچھ وزیر اعظم مودی کے قابو میں ہے۔ وہ لوگوں کو غلام بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ کانگریس کے تعلق سے کہا کہ کانگریس غریبوں کے مسائل سلجھانے کیلئے کام کرے گی۔

Congress president Mallikarjun Kharge addressing the rally. Photo: PTI
کانگریسی صدر ملکارجن کھرگے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

کانگریس کے صدرملکار جن کھرگے نے وزیر اعظم مودی پر الزام عائد کرتےہوئےکہا کہ پورٹس سے ایئر پورٹس تک ہر چیز پر وزیر اعظم کی حکمرانی ہےاور وہ لوگوں کو غلام بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ کھرگے نے ۲۵؍ نومبر سے پہلے راجستھان میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس لوگوں کے معاملات کو سلجھانے کیلئے کام کرے گی اور ان سے کئے گئے وعدوں کو پورا بھی کرے گی۔ 

انہوں نے بعد میں مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاید وزیر اعظم مودی بھی اس علاقے کا دورہ کریں۔ ہم جہاں بھی جانے کا ارادہ کرتے ہیں ہمیں وہاں اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہزمین، فضا،پورٹس اور ایئر پورٹس سب کچھ وزیر اعظم مودی کے قابو میں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: راجستھان : مودی کا کانگریس پر اور راہل گاندھی کا مودی پر زبر دست حملہ

وہ لوگوں کو غلام بنانے کی جانب کام کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی پیر کو راجستھان میںکچھ انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ کھرگے نے مزید کہا کہ یہ لوگ ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم ان سے خوف نہیں کھانے والے ہیں۔ ہم غریبوں کیلئے لڑیں گے اور ان کی مشکلات کودور کریں گے۔
خیال رہے کہ ۲۵؍ نومبر کو راجستھان میں اسمبلی انتخابات ہوں گےاور ووٹوں کی گنتی ۳؍ دسمبر کو کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK