یہاں نشہ کے خلاف طلبہ کی زبردست ریلی نکال کرالگ الگ حصوں اور پلاٹس میں اس کے خلاف پیغام دیا گیا۔ یہ ریلی مالونی پولیس کے ذریعےنکالی گئی تھی۔
EPAPER
Updated: January 25, 2025, 4:29 PM IST | Saeed Ahmad Khan | Malvani
یہاں نشہ کے خلاف طلبہ کی زبردست ریلی نکال کرالگ الگ حصوں اور پلاٹس میں اس کے خلاف پیغام دیا گیا۔ یہ ریلی مالونی پولیس کے ذریعےنکالی گئی تھی۔
یہاں نشہ کے خلاف طلبہ کی زبردست ریلی نکال کرالگ الگ حصوں اورپلاٹس میں اس کے خلاف پیغام دیا گیا۔ یہ ریلی مالونی پولیس کے ذریعےنکالی گئی تھی۔ اس میں مختلف اسکولو ں کے۶۰۰؍ سےزائد طلبہ شریک ہوئے۔ ریلی کے اختتام پر ای ایم اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے رہنمائی کرتے ہوئے نشہ کے نقصانات پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹروں نے یہ بتایا کہ نشہ کی وجہ سے جسم کے مختلف اعضاء پر انتہائی خطرناک اثرات پڑتے ہیں اورجسم ایک طرح سے کھوکھلا ہوجاتا ہے۔
یہ ریلی مالونی پولیس اسٹیشن سے نکالی گئی اوراولڈ کلکٹر کمپاؤنڈ، نیوکلکٹرکمپاؤنڈ، گیٹ نمبر ۵؍مارکیٹ، گیٹ نمبر۶؍ کے دیگر علاقوں کےساتھ گیٹ نمبر۷ ؍کے بی ایم سی اسکول میں ختم ہوئی۔
مالونی پولیس کے انسپکٹر شری کانت تاناجی انجولے نے نشہ کے خلاف نکالی گئی ریلی کا مقصد واضح کرتے ہوئےکہاکہ’’ یوں توبیشتر جھوپڑپٹی علاقوں میں نشہ پایا جاتا ہے مگرمجھے ایسا محسوس ہوتاہےکہ مالونی میں ڈرگس کے معاملات زیادہ ہیں۔ اس لئے ہم سب کواس کے خلاف مل جل کرکام کرنا ہوگا تاکہ ہم نئی نسل کو اس برائی سے محفوظ رکھ سکیں۔ ‘‘ انہوں نے نمائندۂ انقلاب سےبات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہمیں اس کے خلاف مسلسل کام کرنا ہوگا۔ جو اس سے متاثر ہوئے ہیں ان کی اصلاح کی جارہی ہے، سینٹرز بنائے گئے ہیں مگراس سے زیادہ اہم یہ ہے کہ ہم نئی نسل کومحفوظ رکھنے کےلئے بیدار رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ طلبہ کے ذریعے یہ بات سماج کے ہرطبقے تک پہنچانے کی کوشش کی گئی۔