اکھلیش کے مطابق کمبھ میں جتنی اموات ہوئی ہیں ان کا پاپ بی جے پی کو لگے گا، سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ نے گنگا کا پانی ’ نہانے ‘ کے قابل نہیں ہے
EPAPER
Updated: February 19, 2025, 10:21 AM IST | Kolkata
اکھلیش کے مطابق کمبھ میں جتنی اموات ہوئی ہیں ان کا پاپ بی جے پی کو لگے گا، سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ نے گنگا کا پانی ’ نہانے ‘ کے قابل نہیں ہے
مہاکمبھ میں جاری بدانتظامی ، شہریوں کی حالت، مختلف حادثے اوربھگدڑ میں ہونے والی اموات پر شدید تنقیدیں ہو رہی ہیں۔ اس دوران بنگال اسمبلی میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے خطاب کرتے ہوئےمہاکمبھ کو موت کا کمبھ قرار دے دیا۔ انہوںنے وہاں جتنے حادثہ ہو رہے ہیں اور جس پیمانے پر اموات ہو رہی ہیں اسے موت کا کمبھ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔ ممتا نے اس دوران بی جے پی کی ریاستی اور مرکزی دونوں حکومتوں پر جم کر تنقیدیں کیں اور پورے ملک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ کمبھ میں جتنی اموات ہو رہی ہیں ان کا پاپ تو بلاشبہ بی جے پی والوں کو لگے گا۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے اتنا بڑا انعقاد تو کرلیا لیکن اب ان کے ہاتھ پیر پھول گئے ہیں۔ انہیں سمجھ نہیںآرہا ہے کہ اتنی زیادہ بھیڑ کو قابو میں کیسے کریں؟
دریں اثناء سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ نے الٰہ آباد میں سنگم کے کنارے سے ۸۰؍ جگہ سے دریائے گنگا اور جمنا کے پانی کے نمونے لئے اور ان کی جانچ کے بعد یہ بتایا ہے کہ یہ پانی انتہائی آلودہ ہو چکا ہے۔ یہ نہ اسنان یعنی نہانے کے قابل ہے اور نہ دیگر استعمال کے لائق ہے۔ اس میں بیکٹیریاکی تعداد مقررہ حد سے ۲۰۰؍ فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔ پولیوشن کنٹرول بورڈ نے اس تعلق سے نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی )کو بھی مطلع کیا ہے اور اسے ایک رپورٹ سونپی ہے۔ ممکنہ طور پر این جی ٹی اس پانی میں نہانے پر پابندی لگاسکتی ہے۔