• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممتا بنرجی ’انڈیا‘ اتحاد کی قیادت کی متمنی

Updated: December 07, 2024, 12:07 PM IST | Agency | Kolkata

کانگریس کا نا م لئے بغیر اپوزیشن اتحاد کی موجودہ قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Mamata Banerjee. Picture: INN
ممتا بنرجی۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر میں  مہاوکاس اگھاڑی کی ناکامی کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں   جمعہ کو مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ’انڈیا‘ اتحاد کی قیادت کو نشانہ بنایا۔ کانگریس کا براہ راست نام لینے سے گریز کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ جن لوگوں  کے پاس اپوزیشن اتحاد کی قیادت کی ذمہ داری ہے وہ اس سے سنبھال نہیں  پارہے ہیں۔ 
بنگال کی وزیراعلیٰ نے ’نیوز ۱۸؍ بنگلہ‘کو دیئے گئے انٹرویو میں  کہا کہ’’انڈیا اتحاد میں نے بنایا ہے، اب یہ ان کی ذمہ داری ہے جس کے پاس اس کی قیادت ہے کہ وہ اس کو سنبھالیں۔ اگر وہ نہیں سنبھال پارہے ہیں، تو میں  کیوں  نہیں ؟‘‘اس کے ساتھ ہی انہوں  نے کہا کہ ’’میں  بس اتنا کہنا چاہوں  گی کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ ‘‘ اس سوال پر کہ وہ خود اس اتحاد کی ذمہ داری نہیں سنبھال لیتیں، ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’اگر موقع ملاتو میں  اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گی۔ میں بنگال سے باہر نہیں  جانا چاہتی مگر میں یہیں سے اسے بہت اچھے سے چلاؤں گی۔ ‘‘ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK