کہا کہ ’’مجھے عہدے کی نہیں، آپ کی فکر ہے‘‘ اس کے باوجودڈاکٹروں کا احتجاج ختم کرنے سے انکار البتہ ملاقات کیلئے راضی ہو گئے
EPAPER
Updated: September 15, 2024, 10:08 AM IST | Kolkata
کہا کہ ’’مجھے عہدے کی نہیں، آپ کی فکر ہے‘‘ اس کے باوجودڈاکٹروں کا احتجاج ختم کرنے سے انکار البتہ ملاقات کیلئے راضی ہو گئے
کولکاتا کے آرجی کر اسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف جونیئر ڈاکٹروں کا مظاہرہ جاری ہے۔ اس ختم کروانے کی ہر ممکن کوشش ہو چکی ہے لیکن اب مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خود مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹروں سے ملاقات کے لئے پہنچ گئیں۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے مظاہرہ ختم کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ریاستی حکومت مظاہرین کے ساتھ ہے۔اس واقعے میں جو بھی مجرم ہوگا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سی بی آئی سے درخواست کرتی ہیں کہ اس معاملے میں۳؍ماہ کے اندر انصاف کیا جائے۔ممتا نے کہا کہ میں آپ لوگوں کی فکر کرتی ہوں، مجھے اپنے عہدے کی کوئی فکر نہیں ہے۔ یہ میں کبھی بھی چھوڑ دوں گی لیکن میری اپیل ہے کہ مظاہرہ بند کریں اور کام پر لوٹیں لیکن ڈاکٹروں نے یہ اپیل بھی ٹھکرادی اور اپنے مطالبات پورے ہونے تک ڈٹے رہنے کا اعلان کیا مگر انہوں نے ممتا کے یہاں تک پہنچنے اور ان سے گفتگو کرنے پر اپنا رویہ تھوڑا نرم کرتے ہوئے حکومت ساتھ بات چیت کرنے پر آمادگی ضرور ظاہر کردی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ مثبت پہل ہے ۔ وہ ڈاکٹروں سے گفتگو کرکے ان کے تمام مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کریں گی۔