• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممتا کی۱۰؍ دنوں میں کھانے پینے کی اشیا ءکی قیمتوں میں کمی کی ہدایت

Updated: July 10, 2024, 1:04 PM IST | Agency | Kolkata

کہا کہ میں ہر ہفتے ایک رپورٹ چاہتی ہوں کہ قیمت کتنی کم ہوئی ہے؟ پولیس کو بازار کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔

West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee. Photo: INN
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی۔ تصویر : آئی این این

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے زرعی مصنوعات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے اگلے دس دنوں میں سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ جمعرات سے بازار کی نگرانی کریں۔ انہوں نے ٹاسک فورس کو ہر ہفتے میٹنگ کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ مرکزی حکومت پر تنقید کرتےہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران ہی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بازار میں چاول اور دالوں کی تھوک اور خردہ قیمتیں کنٹرول میں کیوں نہیں ہیں ؟ ممتا نے سوال اٹھایا کہ کیا سبزیوں کی قیمت میں اضافہ الیکشن بانڈز کیلئے پیسہ اکٹھا کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے ؟ 
 وزیر اعلیٰ نے تلپیا مچھلی کو بلا خوف کھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست اس سال انڈے کی پیداوار میں خود کفیل ہوجائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے سوال اٹھایا کہ کیا مچھلی کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہوگا؟ انہوں نے سوال کیا کہ تلپیا مچھلی کھانے سے واقعی کوئی بیماری یا جسم پر کوئی منفی اثر پڑ سکتا ہے یا نہیں۔ انتظامیہ نے کہا کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ اس کے بعد ہی ممتا بنرجی نے عوام کو تلپیا مچھلی کھانے کا مشورہ دیا۔ وزیر اعلیٰ نے’’جل بھرو، جل دھرو‘‘ پروجیکٹ کے تحت کٹے ہوئے تالابوں میں تلپیا مچھلی چھوڑنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سوال کیا تلپیا مچھلی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے؟وزیر اعلیٰ نے سوال کیا کہ کیا آلو یا پیاز دوسری ریاستوں کو برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے واضح ہدایت دی کہ پہلے ہماری ریاست کی ضروریات پوری کی جائیں گی، اس کے بعد چیزیں دوسری ریاستوں میں جائیں گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: مدرسہ تنظیموں اور یوپی حکومت کے درمیان خلیج میں اضافہ

ضرورت پڑنے پر وزیر اعلیٰ نے ریاستی سرحدوں کی نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شکایت کی کہ کچھ بڑے تاجر آلو کو کولڈ اسٹوریج میں رکھ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے سوال کیا کہ ریاست کے کولڈ اسٹوریج میں آلو کی بڑی مقدار کیوں پڑی ہے؟
 منگل کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں نے قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے ایک ٹاسک فورس بنائی تھی۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس نے آخری بار کب میٹنگ کی تھی۔ جب تک قیمت کم نہیں ہوتی ٹاسک فورس حرکت میں رہے گی اور جائزہ لیتی رہے گی۔ میں چیف سیکریٹری، ڈی جی کو ہدایت دیتی ہوں کہ وہ اس پر کام کریں۔ میں ہر ہفتے ایک رپورٹ چاہتی ہوں کہ قیمت کتنی کم ہوئی ہے۔ قیمت۱۰؍ دن کے اندر کم کی ہونی چاہئے۔ سبزیوں کی قیمت بڑھنے کے باوجود کسانوں کو کچھ نہیں مل رہا۔ منافع خور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پولیس کو بازار کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 
 وزیر اعلیٰ نےمہاراشٹر میں ناسک کے بجائے مقامی کسانوں سے پیاز خریدنے کو کہا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سبزیوں کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہوگیا ہے کہ لوگ بازا ر جانے سے خوفزدہ ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK