• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

منی پور تشدد: وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے ۱۰؍ سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی

Updated: January 22, 2024, 3:20 PM IST | Imphal

منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے منی پور کے حالات پر گفتگو کرنے کیلئے ۱۰؍ سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی ۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں حالات سے نمٹنے کیلئے سیر حاصل گفتگو کی گئی اور ریاست کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پرزور دیا گیا۔

Manipur Chief Minister N Baran Singh with leaders during the meeting. Image: X
منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ میٹنگ کے دوران لیڈران کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے ۱۰؍ سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ تشدد زدہ منی پور کے حالات سے نپٹنے کیلئے گفتگو کرنے کیلئے میٹنگ منعقد کی ہے۔ انہوں نےمیٹنگ کے تعلق سے کہا کہ میں نے تشدد زدہ منی پور کے حالات پر گفتگو کرنے کیلئے ۱۰؍ سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ اپنے دفتر میں میٹنگ منعقد کی ۔ نمائندوں کے ساتھ سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ ریاست کے حالات سے نپٹنے کیلئے میٹنگ میں ایک ساتھ مل کرکام کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

اتوار کو منعقد کی گئی اس میٹنگ کے بعد کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر اوکرام ابودی نے کہا کہ ۱۰؍ سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ پر زور دیا ہےکہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کا مطالبہ کریں اور اس معاملے میں ان کی مداخلت کو بھی یقینی بنائیں۔ 
ابودی نے مزید کہا کہ ریاست کے لوگوں کی جانوں کی حفاظت کرنا ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ریاست کے پاس یہ بھی حق ہے کہ وہ مرکز سے اس مقصد کیلئے ضروری انسانی مدد اور آلات کی مانگ کرے۔میٹنگ میں ٹی ایم سی، سی پی آئی اور آپ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ 
خیال رہے کہ منی پور میں ۳؍ مئی کو تشدد پھوٹ پڑا تھا جس کے نتیجے میں ۱۸۰؍ سے زائد جانیں گئی تھیں جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔ ریاست میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد بھی غیر معمولی تھی۔وزیر اعلیٰ نے اتوار کو ریاستی وزیروںاور ایم ایل ایز کے ساتھ بھی میٹنگ منعقد کی تھی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK