• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

منوہرجوشی نےسیاسی زندگی میں بہت سےاتارچڑھائودیکھےلیکن کبھی اپنی وفاداری اورنظریات سےسمجھوتا نہیں کیا

Updated: February 24, 2024, 9:03 AM IST | Mumbai

شیو سینا کے سینئر لیڈر اورسابق وزیر اعلیٰ منوہر جوشی کے انتقال پرسیاسی لیڈروں نے گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ بیشترنے اس کا اعتراف کیا کہ منوہر جوشی شیوسینا کےصف اول کے لیڈر تھے اور انہوںنے شیوسینااور مہاراشٹر میں صنعتوں کی ترقی کیلئے اہم رول ادا کیا تھا۔ ان کی موت کو ناتلافی نقصان قرار دیا گیا۔

The Prime Minister shared a picture with Manohar Joshi
وزیراعظم نے منوہر جوشی کے ساتھ تصویر شیئر کی

شیو سینا کے سینئر لیڈر اورسابق وزیر اعلیٰ منوہر جوشی  کے انتقال پرسیاسی لیڈروں نے گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ بیشترنے اس کا اعتراف کیا کہ منوہر جوشی شیوسینا کےصف  اول کے لیڈر تھے  اور انہوںنے شیوسینااور مہاراشٹر میں صنعتوں کی ترقی کیلئے اہم رول ادا کیا تھا۔  ان کی موت کو ناتلافی نقصان قرار دیا گیا۔
مہاراشٹر ایک مہذب، عقلمند قیادت سے محروم  ہو گیا:وزیر اعلیٰ 
 وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے منوہر جوشی کو جذباتی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ’’ وقت نے مہاراشٹر کے عظیم فرزند کو چھین لیا  جس کا تعلیم میں ’سر‘ سےلوک سبھا کے  ’اسپیکر سر‘تک کا ممتاز کیریئر تھا۔    مہاراشٹر نے ترقی کے ہمہ جہت ویژن کے ساتھ ایک مہذب اور قابل لیڈر کھو دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ `کارپوریٹر، میئر سے لے کر ریاستی وزیر اعلیٰ، مرکزی وزیر اور لوک سبھا اسپیکر تک ان کا سفر سیاست اور سماجی معاملات میں آنے والی نسلوں کے لئے روشنی کا مینار ثابت ہوگا۔ وہ بالاصاحب ٹھاکرے کے خیالات کے حقیقی سینک تھے۔ وہ ایک استاد، کاروباری، سماجی کارکن، فن ادب اور ثقافتی کارکن تھے۔ وہ سیاسی اور پارلیمانی جمہوری نظام پر پختہ یقین رکھنے والی ہمہ جہت شخصیت تھے۔ وہ جہاں بھی کام کرتے تھے وہیں اپنا نشان چھوڑ دیتے تھے۔ `’’کلین ممبئی۔ گرین ممبئی‘‘ ان کا جنون تھا۔ اس پر ایک کتاب بھی لکھی۔ 
اان کے ساتھ مظاہروں کی یا د تازہ ہوگئی: چھگن بھجبل
   کابینی وزیر اور سابق  شیو سینک چھگن بھجبل نے کہاکہ’’ منوہر جوشی نے  شیو سینا اور مہاراشٹر میں صنعت کا ری کی ترقی کیلئے اہم کام کیا ہے۔  وہ  شیوسینا کے ابتدائی لیڈروں میں شامل تھے۔ ان کے انتقال پر ان کے ساتھ  احتجاج اور مظاہروں کی یادیں تازہو گئی۔ ‘‘ انہوںنے کہاکہ ’’منوہر چوشی نے اپنے بہترین کارکردگی کے ذریعےاقلیتی طبقہ کا بھی دل جیت لیا تھا۔اسی لئے وہ منتخب بھی ہوتے تھے۔
وہ شیو سینک جو شیو سینا کی تابناک تاریخ کا حصہ تھا: راج 
   ایم این ایس  سربراہ راج ٹھاکرے نے منوہر جوشی  ان الفاظ میںیاد کیا ’’ جوشی سربالا صاحب کیساتھ اس وقت سے تھے جب  شیو سینا کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ بالا صاحب کا خواب تھاکہ شیو سینا کا وزیر اعلیٰ بنے ، اور یہ  خواب منوہر جوشی کی شکل میں پورا ہوا۔اس کے بعد وہ لوک سبھا کے اسپیکر بنے اورآخری سانس تک بالا صاحب کے سچے سپاہی رہے ۔  ایک شیوسینک جس نے۱۹۶۶ء  سے شیو سینا کی تابناک تاریخ کو دیکھا اور جیا وہ رہنما آج انتقال کر گیا ۔‘‘
مراٹھیوںکےحقوق کیلئے لڑنے والا  مہذب رہنما : اجیت پوار
 نائب وزیر اعلیٰ اجیت  نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ’’جوشی صاحب شیوسینا  سربراہ بالا صاحب کے وفادار اور قابل اعتماد ساتھی کے طور پر جانے جاتے تھے۔ شیو سینا  کے قیام کے بعد سے، انہوں نے پارٹی میں کئی اہم عہدوں کی ذمہ داریاں  نبھائیں۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز  رکن اسمبلی  کی حیثیت سے کیا تھا۔ ممبئی  میئر کے طور پر ان کا کیریئر قابل ذکر اور یادگار رہا۔  بالا صاحب نے جوشی سر کو شیوسینا/بی جے پی مخلوط حکومت میں وزیر اعلیٰ کے طور پر کام کرنے کا موقع دیا تھا۔وزیر اعلیٰ کے طور پر انہوں نے مہاراشٹر میں اپنے کام کی چھاپ چھوڑی ہے۔
اپنی وفاداری کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کیا: نانا پٹولے
 مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے  کہا ہے کہ  منوہر جوشی کے انتقال سے ایک وفادار، باعلم، تجربہ کار اور مہذب رہنما کھو گیا ۔   انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے لیکن اپنی وفاداری اور نظریات سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ہمیشہ پارٹی کے وفادار رہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK