• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’پٹیل اور گجرکی طرح ہمیں دبانے کی کوشش نہ کریں‘‘

Updated: September 30, 2024, 1:07 PM IST | Agency | Mumbai

منوج جرنگے پاٹل کا وزیرداخلہ امیت شاہ کو انتباہ ، کہاکہ ’’مراٹھا تحریک کو دبایا گیا اور مطالبات پورے نہ کئے گئے تو ہم آپ کا سیاسی انکاؤنٹر کردیں گے‘‘اسمبلی الیکشن کے تناظر میںیہ بھی کہا کہ’’مراٹھا سماج کے بغیر آپ اقتدار میں نہیں آسکتے۔‘‘

Manoj Jarang speaking during a rally in January 2024. Photo: INN
جنوری ۲۰۲۴ء میں ریلی کےدوران منوج جرنگےاظہار خیال کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

:مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈر منوج جرنگے پاٹل نے خرابی صحت کی بناء پر بھوک ہڑتال ختم کردی تھی۔ ان کا علاج جاری ہے، اسپتال کے باہر انہوں  نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں  نے وزیرداخلہ اور بی جے پی لیڈر امیت شاہ کے ایک بیان کے جواب میں انہیں سخت الفاظ میں انتباہ دیا ہے۔ لوک مت کی رپورٹ کے مطابق امیت شاہ مراٹھا ریزرویشن تحریک کے ضمن میں کہا تھا کہ ’’مراٹھوں  کے احتجاج کے مسئلے کو ہم اپنے طریقے سے حل کرلیں  گا۔ ‘‘
 امیت شاہ کے ایک بیان کے جواب میں منوج جرنگے پاٹل نے کہا کہ’’ پٹیل اور گجر (آندولن ) کو جس طرح دبایا گیا اس طرح ہمیں دبانے کی کوشش نہ کریں۔ ‘‘جرنگے پاٹل نےکہا کہ’’پٹیلوں  کا استعمال کرکے آپ نے کیا کچھ کیا ہے ہمیں  سب پتہ ہے، سلواسا ؟ دمن؟ انڈمان میں  جو جو کیاہے، وہ سب پتہ ہے۔ اپنے ہی لوگوں  کے ساتھ آپ نے کیا کیا وہ سب ہم جانتےہیں۔ ہمارے مراٹھا آندولن کو ختم کرنے کے چکر میں نہ پڑیں، نہیں  تو پھر آپ کا سیاسی انکاؤنٹر کردیں  گے۔ ‘‘انہوں  نے مہایوتی اور امیت شاہ سے یہ بھی کہا کہ’’ پٹیلوں  اور گجروں کے آندولن کوآپ نے کیسے بھی سنبھال لیاہوگا، یہ آندولن مراٹھوں  کا ہے۔ میں آپ کو کھلے الفاظ میں  کہہ رہا ہوں  کہ مراٹھوں  کے بغیر آپ سرکار نہیں  بناسکتے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:مالیگاؤں ۲۰۰۸ء بم دھماکہ معاملہ :۱۶؍سال گزرجانے کے بعد بھی متاثرین انصاف سے محروم

جرنگے پاٹل نے کہا کہ ’’اگر مراٹھا سماج کو ریزرویشن دیا جائے تو آپ کو اقتدار سے کوئی نہیں ہٹاسکتا، لیکن اگر آپ ریزرویشن نہیں دیتے ہیں  تو آپ کیلئے دقتیں  پیدا ہوں گی۔ اسلئے ایسا وقت نہ آنے دیجئے۔ ‘‘ جرنگے نے مزید کہا کہ ’’اگر آپ سوچتے ہیں  کہ آپ مراٹھوں  کو ریزرویشن سے محروم رکھ کر اس احتجاج کو دبانا چاہتے ہیں تو آپ کی زندگی کی بڑی غلطی ہوگی۔ پھر چاہے آپ کتنے ہی کوششیں  کرلیں، مہاراشٹر میں ستہ میں نہیں آسکیں  گے۔ ‘‘
 مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈر نے جارحانہ انداز میں  یہ بھی کہا کہ’’ آپ کے پاس آندولن سے نمٹنے کا ایک اور طریقہ ہے، کیونکہ آپ نے ہمارا نام لیا ہے۔ آپ آندولن کو اپنے طریقے سے سنبھالنا چاہتے ہیں جیسے کہ گجر اور پٹیل کا آندولن آپ نے سنبھال لیا تھا لیکن آپ کا طریقہ لوگوں سے محنت کروانااور مکھن کھانا آپ کی گندی عادت ہے۔ امیت شاہ صاحب یہ عادت آپ کے لئے خطرناک ہے۔ مجھے بولنے کی ضرورت نہیں پڑی، آپ نے ہمیں اس میں  گھسیٹ لیا ہے۔ آپ نے ہمیشہ اپنے انداز میں کام کیا ہے لیکن منوج جرنگے نے یہ بھی کہا ہے کہ مراٹھا کسی کی نہیں  سنیں  گے۔ مراٹھوں کے تئیں بدنیتی ٹھیک نہیں  ہے، اسلئے مراٹھوں  پر اپنے طریقہ کار نہ آزمائیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK