• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مان پاڑہ اور ہل لائن پولیس اسٹیشن کی تقسیم ہوگی!

Updated: January 08, 2025, 10:42 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Dombivli

آبادی میں اضافہ ہونے کے سبب ۲ ؍نئے پولیس اسٹیشن بنائے جائیں گے،مناسب جگہ کی تلاش جاری۔

Manpara Police Station will be divided to form Katai Police Station. Photo: INN
مان پاڑہ پولیس اسٹیشن کو تقسیم کرکے کٹائی پولیس اسٹیشن بنایا جائےگا۔ تصویر: آئی این این

ڈومبیولی،(اعجاز عبدالغنی): ڈومبیولی کے مانپاڑہ اور الہاس نگر کے ہل لائن پولیس اسٹیشنوں کی تقسیم کا راستہ تقریباً صاف ہوگیا ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر برسوں سے ان دونوں  پولیس اسٹیشنوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے نئے پولیس اسٹیشن بنانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔مصدقہ ذرائع کےمطابق مانپاڑہ پولیس اسٹیشن کو تقسیم کرکے کٹائی اور ہل لائن پولیس اسٹیشن کو تقسیم کرکے نیوالی پولیس اسٹیشن تعمیر کئے جائیںگے۔اس جانب ریاستی حکومت نے کوشش بھی شروع کردی ہے لیکن بتایا جارہا ہے کہ مناسب جگہ کی عدم دستیابی سے دشواریاں پیش آرہی ہیں۔
 ڈومبیولی، کلیان  الہاس نگر اور امبرناتھ  جیسے شہروں میں جرائم کی وارداتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔محکمہ پولیس جرائم پر قدغن لگانے کی بھر پور کوشش کررہا ہے۔تاہم مانپاڑہ اور ہل لائن پولیس اسٹیشنوں کی حدود کافی  بڑی ہیں۔ اس کے علاوہ آبادی میں بھی قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔سابق رکن اسمبلی راجو پاٹل برسوں سے مانپاڑہ پولیس اسٹیشن کو تقسیم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے بھی ہل لائن اور مانپاڑہ پولیس اسٹیشنوں کی تقسیم کا راستہ صاف کردیا تھا تاہم پولیس اسٹیشنوں کی تعمیر کیلئے مناسب جگہ کا انتخاب نہیں ہوسکا تھا۔
 بتایا جارہا ہے کہ ریاستی حکومت نے مانپاڑہ پولیس اسٹیشن کو تقسیم کرکے مانپاڑہ روڈ پر واقع کرائم برانچ کی جگہ پر نیا کٹائی پولیس اسٹیشن اور نیوالی پولیس اسٹیشن کو ڈاول پاڑہ میں تعمیر کیا جائے گا۔ عیاں رہے کہ مانپاڑہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں کرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس پولیس اسٹیشن میں شہری علاقوں کے علاوہ  ڈومبیولی کےدیہی  علاقے بھی شامل ہیں۔ مانپاڑہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں وی آئی پی لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔وہیں ہل لائن پولیس اسٹیشن کی حدود میں حاجی ملنگ کا علاقہ آتا ہے جو کافی حساس مانا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK