مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرس انڈیکس ستمبر میں۵۷ء۵؍ سے اکتوبر میں گر کر ۵۵ء۵؍ پر آ گیا
EPAPER
Updated: November 02, 2023, 10:55 AM IST | new Delhi
مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرس انڈیکس ستمبر میں۵۷ء۵؍ سے اکتوبر میں گر کر ۵۵ء۵؍ پر آ گیا
اکتوبر میں ہندوستان میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کی سرگرمی ۸؍ ماہ کی کم ترین سطح پر رہی۔ نئے آرڈرس میں نرمی کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ سست ہوا۔ یہ معلومات بدھ کو جاری ہونے والے ماہانہ سروے میں دی گئی۔
اکتوبر میں پی ایم آئی۵۵ء۵؍ تک گر گیا
موسمی سطح پرپیش ہونے والے ایس اینڈ پی گلوبل انڈیا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرس انڈیکس (پی ایم آئی) ستمبر میں۵۷ء۵؍ سے اکتوبر میں گر کر ۵۵ء۵؍ پر آ گیا۔ اکتوبر میں یہ ۸؍ ماہ کی کم ترین سطح پر رہا تاہم اکتوبر کے پی ایم آئی کے اعداد و شمار نے مسلسل۲۸؍ویں مہینے کیلئے مجموعی آپریٹنگ حالات میں بہتری کی نشاندہی کی۔ پی ایم آئی کی زبان میں۵۰؍ سے اوپر ہونے کا مطلب ہے انڈیکس میں توسیع جبکہ ۵۰؍ سے نیچے ہونے کا مطلب ہے کہ سکڑ گیا ہے۔
نیا آرڈر انڈیکس ایک سال کی کم ترین سطح پر
ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس میں معاشیات کی اسوسی ایٹ ڈائریکٹر پولیانا ڈی لیما نے کہاکہ نئے آرڈرس کا انڈیکس ایک سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ کچھ کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی موجودہ مانگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سروے کے مطابق کل نئے آرڈرس، پیداوار، برآمدات، خریداری کی سطح اور خریداری میں سست روی لیکن خاطر خواہ اضافہ ہواہے۔ ملازمتوں کی سرگرمی سست پڑ گئی ہے اور کاروباری اعتماد ۵؍ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔
۴؍فیصد سے بھی کم کمپنیوں نے اضافی ملازمین کی خدمات حاصل کیں
سروے کے مطابق اکتوبر کے اعداد و شمار نے ستمبر کے بعد ترقی میں کمی کا اشارہ دیاہے۔ کچھ مصنوعات کی سست مانگ اور شدید مسابقت نے اوپری رجحان کو روک دیا ہے۔ ملازمتوں کے لحاظ سے۴؍ر فیصد سے بھی کم کمپنیوں نے اضافی ملازمین کی خدمات حاصل کیں اور۹۵؍ فیصد نے افرادی قوت کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ملازمتیں پیدا کرنے کی شرح معمولی اور اپریل کے بعد سب سے سست ہے۔ جہاں تک قیمتوں کا تعلق ہے، لاگت کے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پیداوار کی قیمتوں میں افراط زر میں کمی آئی ہے۔