جمعہ کی سہ پہر اسرائیلی قابض فوج نےغزہ شہر کےالنصر علاقے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایاجس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
EPAPER
Updated: May 13, 2023, 10:47 AM IST | Gaza
جمعہ کی سہ پہر اسرائیلی قابض فوج نےغزہ شہر کےالنصر علاقے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایاجس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
جمعہ کی سہ پہر اسرائیلی قابض فوج نےغزہ شہر کےالنصر علاقے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایاجس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے اپارٹمنٹ پرحملے کےبعدعمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔انہوں نے تصدیق کی کہ جائے وقوعہ سے کم از کم۲؍شہیدوں کے جسد خاکی نکالے گئے ہیں جب کہ متعدد فلسطینی زخمی ہوئےہیں۔مزاحمتی تنظیموں کے ایک ذریعے نےالجزیرہ چینل کوبتایا کہ القدس بریگیڈز کے ایک سرکردہ رہنماکو شہید کیا گیا۔ اس کارروائی کے لیے النصرکے مقام پر ایک کثیر منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے منگل کے روز غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری شروع کی تھی جس میں اب تک تیس سے زاید فلسطینی شہید اور ایک سو زخمی ہو چکےہیں۔
جبکہ گزشتہ رات بھی صیہونی قابض فوج نےغزہ کی پٹی کے وسط اور شمال میں۲؍کثیر منزلہ عمارتوں پر بم گرائےجس کے نتیجے میں دونوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نے دیر البلح میں البرکہ محلے میں سامر بشیر کے گھرپرکم از کم۶؍میزائل داغے جس سے وہ ملبے کے ڈھیرمیںتبدیل ہو گیا۔بشیر نے بتایا کہ اس کے خاندان کے افراد کی تعداد۲۰؍ہے، جن میں سے زیادہ تر بچے ہیں وہ بے گھر ہو چکے ہیں۔قابض فورسز نے بمباری سے قبل ایک پڑوسی کو گھر خالی کرنے کے لیے بلایا تھا۔انہوں نےمزاحمت کاروں کی موجودگی یا علاقے سے راکٹ داغنے کے قابض ریاست کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بمباری میں گھر کے قریب ایک کونسل کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں خاندان جمع ہوتے ہیں۔ایک دوسرے سیاق وسباق میں مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی شام شمالی غزہ کی پٹی کے قصبے بیت لا ھیہ میں ابو خاطر خاندان کے ایک شہری کے۲؍منزلہ مکان پر بمباری کی، جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ذرائع نے بتایا کہ مکان کی تباہی کے نتیجے میں۲؍ خاندانوں پر مشتمل ۱۰؍ افراد بے گھرہوگئے۔جمعرات کی سہ پہرقابض فوج نے خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ میں ابو دقہ خاندان کے ایک شہری کے دو منزلہ مکان پر بمباری کی اور اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا، جس سے القدس بریگیڈز کے رہنما احمد ابو دقہ شہید ہوگئے تھے۔